ماحولیاتی بہتری کے عالمی اتحاد ’گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ‘ (جی جی جی آئی) کا ماحول دوستی کے مشن میں پنجاب حکومت سے شراکت داری پر اتفاق جی جی آئی عالمی کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے اور دنیا بھر کی کاربن مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا عالمی کاربن مارکیٹ لیڈر جی جی جی آئی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے موسمیاتی بہتری کے اقدامات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرکے گرین گروتھ پروجیکٹس بنانے کی پیشکش جی جی جی آئی پنجاب کو صوبائی سطح کے کاربن کریڈٹ پروگراموں میں بھی مدد فراہم کرے گا وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے’جی جی جی آئی‘ کے ڈائریکٹر جنرل’ کِم سینگ ہے اَپ‘ (Kim Sang-hyup)کی ملاقات وزیراعلی مریم نوازشریف اور ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات کے مقابلے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ نے پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کو سراہا ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ نے وزیر اعلی مریم نواز کے پنجاب میں تاریخی سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور سب سے بڑے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے حوالے سے اقدامات کو بھی سراہا ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ نے کاپ 30 سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خطاب کی بھی تعریف کی ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے ماحولیاتی بہتری کے وژن اور جذبے کو بھی سراہا آپ کے وژن سے پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے پختہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے، ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ کی وزیراعلی مریم نوازشریف سے گفتگو آپ کے ساتھ مل کر ماحولیاتی بہتری اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے کام کرنے کے خواہاں ہیں، ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ کی وزیراعلی مریم نوازشریف سے گفتگو آپ کے تجربات اور معاونت سے ماحولیاتی بہتری کے وژن کو آگے بڑھانا ہمارے لئے اہم ہے، وزیراعلی مریم نوازشریف کی ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ سے گفتگو وزیراعلی مریم نوازشریف نے ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ اور جی جی جی آئی کی ماحولیاتی بہتری کے لئے خدمات کو سراہا وزیراعلی مریم نوازشریف نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پنجاب میں اپنی حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ (جی جی جی آئی) کاربن فنانس کے شعبے میں اہم کردار ادا کرنے والا ادارہ ہے جی جی جی آئی گرین گروتھ کے فروغ کے لیے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں گرین مالی امداد کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ جی جی جی آئی پیرس معاہدے کے آرٹیکل 6 کے تحت نکات کو عملی جامہ پہنانے اور کاربن ٹرانزیکشن فیسیلٹی (سی ٹی ایف) جیسی سہولیات کی فراہمی پر عمل درآمد کرتی ہے یہ عالمی ادارہ ممالک کو بین الاقوامی کاربن مارکیٹس میں شرکت کے لیے معاونت فراہم کرتی ہے جی جی جی آئی پاکستان کی تین پہلوؤں میں مدد کرے گا جی جی جی آئی کے تعاون سے پنجاب اپنے موجودہ موسمیاتی بہتری کے کردار کے ساتھ گرین فنانسنگ کی عالمی مارکیٹ میں داخل ہو سکے گا واٹر اینڈ سینی ٹیشن پروگرامز، سُتھرا پنجاب، ای موبلٹی، اینٹی سموگ مٹیگیشن پروجیکٹس اور پلانٹ فار پاکستان پنجاب کے لیے ممکنہ گرین فنانسنگ پروجیکٹس بن سکیں گے جی جی جی آئی 2012 میں اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کی کانفرنس (ریوپلس20) میں تشکیل دیا جانے والا عالمی اتحاد ہے 18 بنیادی ارکان سے قائم ہونے والی جی جی آئی کے ارکان کی تعداد 2024 تک 50 ہو چکی ہے جبکہ 29 ممالک پارٹنر ہیں جی جی جی آئی خطوں میں شجرکاری، ماحولیاتی بہتری اور گرین گروتھ کے اہداف کے لئے دنیا میں کام کررہی ہے ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ اس سے قبل کوریا کے صدارتی کمیشن برائے کاربن نیوٹریلیٹی اینڈ گرین گروتھ کے شریک چئیرمین بھی رہ چکے ہیں ‎سنیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزرا راناسکندر اور ذیشان رفیق ,چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ، چیئر مین پی اینڈ ڈی نعیم رؤف، ڈی جی ای پی اے عمران حامد بھی ملاقات میں موجود تھے 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نوازشریف ماحولیاتی بہتری کے مریم نوازشریف سے ک م سینگ ہے ا پ گرین گروتھ

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم

سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری  وفد کی ملاقات،وزیر اعظم  نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے  پاک چین  دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے  سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اس منصوبے سے  ملک میں  زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔

 جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو  نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی  ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے  پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی  کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا