پنجاب میں کالجز کے لیے سیکیورٹی الرٹ، سخت اقدامات کا حکم جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
پنجاب کے کالجز کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام سرکاری و نجی کالجز کو سخت سیکیورٹی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق کالجز میں صرف ایک مرکزی دروازے سے داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام داخلی راستے بند رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ
طلبا اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر وقت اپنے شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، جب کہ کالجز میں بغیر اسٹیکرز کے گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کو ہدایت کی ہے کہ داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز نصب کیے جائیں۔
’بیگز اور گاڑیوں کی باقاعدہ چیکنگ یقینی بنائی جائے، اور کالج کی سرحدی دیواروں پر خاردار تاریں لگائی جائیں۔‘
مزید پڑھیں: اسلام آباد خود کش حملے کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
مزید ہدایت کی گئی ہے کہ رات کے اوقات میں احاطوں میں مناسب روشنی کا انتظام کیا جائے اور تمام عمارتوں میں آگ بجھانے کے آلات اور فائر الارم نصب ہوں۔
مراسلے کے مطابق تمام کالجز میں فعال سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں جو چوبیس گھنٹے نگرانی کریں۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث سیف سٹی اتھارٹی ہائی الرٹ
طلبا کی تعداد کے لحاظ سے سیکیورٹی عملے میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اساتذہ اور طلبا کو خصوصی تربیت دینے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ 7 روز کے اندر کیے گئے سیکیورٹی اقدامات کی رپورٹ جمع کروائیں تاکہ حفاظتی انتظامات کا ازسرِ نو جائزہ لیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الرٹ پنجاب سی سی ٹی وی سیکیورٹی کالجز کیمرے مراسلہ ہائر ایجوکیشن ہنگامی صورتحال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الرٹ سی سی ٹی وی سیکیورٹی کالجز کیمرے مراسلہ ہائر ایجوکیشن ہنگامی صورتحال ہائر ایجوکیشن ہدایت کی کے لیے
پڑھیں:
عدالتوں سمیت صوبے بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے: آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب عثمان انور—فائل فوٹوآئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال پر عدالتوں سمیت صوبے بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ کچہریوں، عدالتوں، ججز کے رہائشی علاقوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کے احکامات پر پنجاب بھر کی عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق سی ٹی ڈی کی زیرِ نگرانی اہم روٹس و مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے، عدالتی کمپلیکسز، چینی پروجیکٹس و رہائش گاہوں کا سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکیسز کی سیکیورٹی کا از سرِ نو جائزہ لیا گیا ہے، ججز، بارز، متعلقہ اداروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب عثمان انورنے بتایا ہے کہ عدالتی کمپلیکسز آنے والی گاڑیوں کے لیے اسٹیکرز اسکیم نافذ کر دی گئی ہے، ججز کی گزرگاہوں کی سرچ اینڈ سوئیپنگ روزانہ کی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔