این اے 96ضمنی انتخاب ؛ن لیگ کو اہم کامیابی مل گئی،پی پی امیدوار بلال چودھری کے حق میں دستبردار
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کو اہم کامیابی مل گئی ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انتخاب میں حصہ لینے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار لیگی امیدوار بلال چودھری کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
یادرہے کہ تحصیل جڑانوالہ کے حلقہ این اے 96میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں کھرل اور سابق ٹکٹ ہولڈر رائے وقاص کھرل نے آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، دونوں رہنماؤں نے جلسے کے دوران ن لیگ کے امیدوار بلال چودھری کے حق میں دستبردار ہونے کااعلان کیا۔
27 ویں ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو سامنے رکھ کر بنائی گئی: مصطفیٰ نواز کھوکھر
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلال چودھری چودھری کے
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.