وزیرآباد + گکھڑ منڈی+گوجرانوالہ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) این اے 66 کے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں بلامقابلہ کامیاب ہونے پر ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری بلال فاروق تارڑ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی طرف سے فارم 34 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ انہیں انڈر سیکشن(1)75 کامیاب قرار دیا گیا۔  این اے 66 کی سیٹ پی ٹی آئی کے محمد احمد چٹھہ کو سزا ملنے کے بعد نااہل قرار دئیے جانے کے باعث خالی ہوئی تھی الیکشن کمیشن نے اس سیٹ پر 23 نومبر کو ضمنی الیکشن کروانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے باعث پی ٹی آئی کی امیدوار مسز عین احمد چٹھہ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے، نومنتخب رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے چھوٹے بھائی ہیں۔ 2018ء میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے، تاہم وہ 2023ء کے الیکشن میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن ہار گئے تھے، مسلم لیگ (ن) نے اس حلقے سے سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار چیمہ کی جگہ چوہدری بلال فاروق تارڑ کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن)کی حمایت کا اعلان کردیا تھا۔ تحریک لبیک کے بصیرت چشتی میدان میں تھے جو پارٹی کالعدم ہونے کے بعد الیکشن دوڑ سے باہر ہو گئے تھے جبکہ آزاد امیدوار ملک عبدالرحمان کی جانب سے بھی الیکشن دستبرداری کی اطلاعات تھیں تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ دریں اثناء گکھڑ منڈی میں جشن منایا گیا۔ ڈیرہ پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ صدر مسلم لیگ میر مظہر بشیر‘ سابق چیئرمین MCG وسیم یعقوب بٹ‘ افتخار صابر چودھری‘ حافظ خالد محمود بٹ،حافظ عثمان سندھو، علامہ خالد محمود سرفرازی‘ عبد الرزاق بٹ‘ محمد ادریس بٹ‘ شاہد اقبال انصاری‘ اللہ لوک انصاری‘ ارسلان ثاقب انصاری‘ تابش افتخار صابر‘ استاد ادریس‘ فدا مصطفیٰ چوہان اور رضا مائیکل گل نے مبارکباد دی۔قلعہ دیدار سنگھ کے نمائندہ خصوصی کے مطابق بلال فاروق تارڑ کو وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 کے ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ کامیاب ہونگے، ان کی کامیابی پر ایم این اے چوہدری اظہر قیوم ناہرا، سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا، سابق چئیرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ چوہدری مظہر قیوم ناہرا نے بلال فاروق تارڑ کو مبارک باد دی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلال فاروق تارڑ ضمنی الیکشن مسلم لیگ

پڑھیں:

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 

پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے  میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی  کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد