جازان کیمسٹری سوسائٹی، جامعہ جازان کے اسٹریٹجک تعاون کے ساتھ، آئندہ ماہ بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش LabTech 2025 کا انعقاد کر رہی ہے، جس میں دنیا بھر کے ممتاز سائنس دان، محققین اور لیبارٹری ٹیکنالوجی سے وابستہ بڑی کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ یہ ایونٹ 15 اور 16 نومبر 2025 کو منعقد ہوگا۔

کانفرنس میں جدید تجزیاتی آلات جیسے GC، HPLC اور ICP کی خرابیوں کی تشخیص پر اعلیٰ سطح کی تربیتی ورکشاپس پیش کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، لیبارٹری ڈیٹا اور آن لائن اینالائزرز کے درمیان فرق کم کرنے کے جدید طریقوں پر خصوصی سیشنز بھی شامل ہوں گے۔

ایونٹ میں 25 بین الاقوامی و مقامی ماہرین، 30 سے زائد علاقائی و عالمی شراکت دار شامل ہوں گے، جبکہ 15 سائنسی سیشنز ہوں گے اور 5 عملی ورکشاپس ہوں گی، تقریباً 40 صنعتی و تعلیمی اداروں کی نمائش بھی ہوگی۔

اس موقع پر کیمسٹری کی دنیا کی نمایاں شخصیات بھی شریک ہوں گی، جن میں نوبل انعام یافتہ پروفیسر مارٹن میلدال، اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر رچرڈ زیر، ارامکو کے سینئر نائب صدر انجینئر عبداللہ السویلم، امریکی کیمیکل سوسائٹی کی سربراہ پروفیسر ڈوروتھی فلیپس، یاسرف کے سی ای او انجینئر سعد بن مطلق، سلطنت عمان کے پروفیسر احمد الرواحي اور GCC-Lab کے سی ای او انجینئر صالح العمری شامل ہیں۔

LabTech 2025 خطے کی اہم ترین سائنسی تقریبات میں شمار ہوتی ہے، جو علمی تحقیق اور صنعتی تجربے کو یکجا کر کے کیمیکل انڈسٹری اور لیبارٹری ٹیکنالوجیز کے مستقبل پر گہرا مکالمہ فراہم کرتی ہے۔ یہ ایونٹ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق جدت، تکنیکی ترقی اور سائنسی استعداد کے فروغ میں ایک نمایاں قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جازان سعودی عرب.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

چین اور اسپین نے مشترکہ ترقی کی ایک مثال قائم کی ہے، چینی صدر

چین اور اسپین نے مشترکہ ترقی کی ایک مثال قائم کی ہے، چینی صدر

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں اسپین کے بادشاہ فیلپے ششم سے ملاقات کی جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں ۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 50 سالوں میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے اور باہمی احترام اور حمایت کے ساتھ ان کی ترقی پر قائم رہے ہیں۔

نتیجے میں دونوں ممالک نے مختلف تاریخوں، ثقافتوں اور سماجی نظاموں کے حامل ممالک کے درمیان دوستانہ بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کی ایک مثال قائم کی ہے ، اور عالمی کھلے پن اور تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی عدل و انصاف کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اسپین کے ساتھ اپنی روایتی دوستی اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اسپین کے منفرد کردار کو اہمیت دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین اسپین کے ساتھ مشترکہ طور پر وسیع تر تزویراتی عزم، زیادہ متحرک ترقی اور زیادہ بین الاقوامی اثر و رسوخ کے ساتھ ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ فریقین کو باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہیے، عملی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے اور ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تبادلوں کو مزید بڑھانا چاہیے۔

چین افرادی تبادلوں میں آسانی کے لیے ہسپانوی شہریوں کے لیے ویزا فری پالیسی میں توسیع جاری رکھے گا۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین بین الاقوامی امور میں مرکزی کردار ادا کرنے، آزاد تجارت کے قوانین اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کی حفاظت، ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے اسپین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔بادشاہ فیلپے ششم نے کہا کہ اسپین اور چین کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد رکھا اور احترام کیا ہے، اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی کی کامیابیاں قابل ذکر اور قابل تعریف ہیں، خاص طور پر غربت کے خاتمے اور سبز، کم کاربن کی ترقی میں اس کے کامیاب تجربات اس لائق ہیں کہ ان سے استفادہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپانوی حکومت مضبوطی سے ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ملاقات کے بعد، دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ طور پر تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی 10 دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

  • چائنا میڈیا گروپ کا “سائنس آن ویلز” پروگرام پارک سکول کے ہونہار بچوں کے نام
  • پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس ’آئیکاسٹ 2025‘ کا انعقاد، اہم معاہدوں پر دستخط متوقع
  • چین اور اسپین نے مشترکہ ترقی کی ایک مثال قائم کی ہے، چینی صدر
  • چین میں 416 سال پرانی انگور کی بیل نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
  • پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل
  • ایس ای سی پی نے 2025 کے 4 مہینوں میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں
  • پاکستان کو مذاکرات نہیں بلکہ قواعد کی بنیاد پر سرمایہ کاری کا مرکز بنانا ہوگا، عاطف اکرام شیخ
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کو ڈین آف سائنس مقرر کر دیا
  • تہاڑ جیل میں انجینئر رشید کی دو روزہ بھوک ہڑتال