امریکا میں شٹ ڈاؤن سے زندگی مفلوج، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
امریکی فضائی ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی جانب سے جاری حکومتی احکامات کے تحت ملکی ایئر لائنز اتوار کو مسلسل تیسرے دن بھی پروازوں میں کمی پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’ ڈیموکریٹس صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھروسہ نہیں کرتے‘، امریکا میں 38 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن برقرار
یہ قدم ائیر ٹریفک کنٹرول اسٹاف کی شدید قلت اور 40 روز سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث اٹھایا گیا ہے۔
فضائی عملے کی قلت، 42 ائیرپورٹس متاثرایف اے اے کے مطابق ملک کے 42 ہوائی اڈوں اور کنٹرول سینٹرز میں عملے کی کمی کے باعث تاخیر اور منسوخیوں کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ متاثرہ شہروں میں اٹلانٹا، نیوآرک، سان فرانسسکو، شکاگو اور نیو یارک شامل ہیں۔
ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکارگزشتہ روز 1550 پروازیں منسوخ اور 6700 تاخیر کا شکار ہوئیں، جب کہ جمعہ کو 1025 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔
ایئر لائن حکام کے مطابق متعدد “ڈیلیے پروگرامز” کے باعث فلائٹ شیڈول ترتیب دینا تقریباً ناممکن ہوچکا ہے۔
فلائٹ کٹوتیاں 14 نومبر تک 10 فیصد تک پہنچیں گیایف اے اے نے جمعے سے 40 بڑے ہوائی اڈوں پر روزانہ کی پروازوں میں 4 فیصد کمی کا حکم دیا ہے، جو 14 نومبر تک بڑھ کر 10 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، سیاسی کشمکش جاری
یہ کمی امریکا کی 4 بڑی ایئر لائنز, امریکن ایئرلائنز، ڈیلٹا، سا=تھ ویسٹ اور یونائیٹڈ ایئرلائن پر سب سے زیادہ اثر انداز ہو رہی ہے۔
13 ہزار کنٹرولرز بغیر تنخواہ کے کام پر مجبورشٹ ڈاؤن کے باعث 13,000 ائیر ٹریفک کنٹرولرز اور 50,000 سیکیورٹی اہلکاروں کو تنخواہ کے بغیر کام کرنا پڑ رہا ہے۔
امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شین ڈفی نے خبردار کیا ہے کہ اگر مزید کنٹرولرز ڈیوٹی پر نہ آئے تو 20 فیصد تک پروازوں میں کٹوتی کرنا پڑ سکتی ہے۔
محفوظ پروازوں پر خدشات میں اضافہریپبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے انکشاف کیا ہے کہ شٹ ڈاؤن کے آغاز سے اب تک پائلٹس نے 500 سے زائد حفاظتی شکایات درج کرائی ہیں، جن میں عملے کی تھکن کے باعث غلطیوں کے واقعات شامل ہیں۔
یہ بحران امریکa کے فضائی نظام کو دہائیوں کے بدترین دباؤ کا شکار بنا چکا ہے، جب کہ ایئر لائنز کو خدشہ ہے کہ اگر تنخواہوں کا مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو ملک بھر میں پروازوں کا شیڈول مکمل طور پر درہم برہم ہوسکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا شٹ ڈاؤن فلائٹس منسوخ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا شٹ ڈاؤن فلائٹس منسوخ پروازیں منسوخ شٹ ڈاؤن کے کے باعث
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔