Jang News:
2025-11-09@09:21:43 GMT

جعفر ایکسپریس اور بولان میل تکنیکی وجوہات پر منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT

جعفر ایکسپریس اور بولان میل تکنیکی وجوہات پر منسوخ

فائل فوٹو

 کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر آج منسوخ کردیا گیا۔

ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو 12 اور 13 نومبر کے لیے بھی منسوخ کردیا گیا ہے، گزشتہ روز ٹرین پشاور سے روانہ نہیں ہوسکی تھی، اسی باعث آج یہ ٹرین کوئٹہ نہیں پہنچے گی۔

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کیلئے منسوخ

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس آج اور کل پشاور نہیں جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ روز اور 13 نومبر کو کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ کل بولان میل کراچی سے منسوخ کی گئی تھی، اس لیے آج یہ ٹرین کوئٹہ نہیں پہنچ سکے گی، جبکہ 11 نومبر کو بھی کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس بولان میل

پڑھیں:

کوئٹہ، عوامی مشکلات کے پیش نظر پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ کرنیکا اعلان

ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان نے بتایا کہ صوبائی قیادت نے عوامی مشکلات، امن و امان اور کارکنان کی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ جلسہ منسوخ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے عوامی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کو منسوخ کر دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ صوبائی قیادت کی جانب سے عوامی مشکلات، امن و امان اور کارکنان کی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ میں آج کے جلسے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جلسے کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل پریس کانفرنس میں بتائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ آج اس حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس 13 نومبر تک معطل
  • کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روزکیلیے معطل
  • کوئٹہ سے اندرون ملک کیلیے ٹرین سروس4 روز کیلیے معطل
  • تکنیکی وجوہات، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ، متعدد پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار
  • کوئٹہ پشاور جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل
  • جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ
  • کوئٹہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ، حکومت پر حالات کشیدہ کرنے کا الزام
  • کوئٹہ، عوامی مشکلات کے پیش نظر پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ کرنیکا اعلان