کوئٹہ سے اندرون ملک کیلیے ٹرین سروس4 روز کیلیے معطل
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ سے اندرون ملک کے لئے ٹرین سروس چار روز کے لئے معطل کر دی گئی۔ریلوے کنٹرول کے مطابق ٹرین سروس سیکورٹی خدشات کی وجہ سے معطل کی گئی ہے ۔ٹرین سروس 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔اس دوران کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل روانہ نہیں ہو سکے گی۔ اس حوالے سے مسافروں کو ٹکٹس کے پیسے ری فنڈ کئے جائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صاحبزادہ احمد خان کو ایف پی ایس سی کا ممبر مقرر کرنے کی منظوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق فارن سروس گروپ گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر صاحبزادہ احمد خان کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کا ممبر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس تعیناتی کا دائرہ تین سال کے لیے ہوگا، اور اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ احمد خان کی تعیناتی کمیشن کی کام کی نگرانی اور پبلک سروسز میں اصلاحات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔