data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (جسارت نیوز) چیئرمین نظام مصطفیؐ پارٹی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کے موقع پران کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو فکر اقبال سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنی عیادت کیلیے آنے والے مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی، تعلیمی و دیگر شعبہ جات سے تعلقات رکھنے والے افرادسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہا کہ ہر ادوار کے حکمرانوں کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے ملت اسلامیہ کو نبی کریمؐسے محبت، غلامی اور اطاعت کرنے کا سبق دیا۔، یہ سب کالج،یونیورسٹی میں پڑھایا جائے تاکہ ملک سے انتشار اور افتراق ختم کیاجاسکے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈاکٹر ظفر اقبال بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کیلیے ڈھاکا روانہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

معروف محقق اور اقبالیات کے ماہر ڈاکٹر ظفر اقبال دو روزہ بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کے لیے کراچی سے ڈھاکہ روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ سیمینار 9 اور 10 نومبر کو ڈھاکہ یونیورسٹی میں منعقد ہوگا، جس کا موضوع ہے: “قومی بیداری میں اقبال اور نذرالاسلام کا کردار”۔ اس علمی اجتماع میں مختلف ممالک سے محققین، ادیب اور دانشور شرکت کریں گے جو جنوبی ایشیا کی فکری و ادبی تحریکوں میں علامہ اقبال اور قاضی نذرالاسلام کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔

ڈاکٹر ظفر اقبال اس سیمینار میں علامہ محمد اقبال کی فکر، فلسفہ اور جدید قومی شعور کی تشکیل میں ان کے کردار پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کریں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈاکٹر ظفر اقبال معروف سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کے بھائی ہیں۔ ان کی شرکت کو نہ صرف پاکستان بلکہ اقبال شناسی کے عالمی تناظر میں بھی ایک اہم علمی شمولیت قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اقبال اور نذرالاسلام برصغیر کی فکری آزادی، خودی اور قومی شناخت کے دو روشن مینار ہیں، اور ان کی فکری وراثت آج بھی نوجوان نسل کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔

وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین