Jasarat News:
2025-11-08@04:23:35 GMT

بھارت: ٹرین میں کمبل اور چادر پر جھگڑا‘ فوجی اہلکار قتل

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں فوج کے سپاہی کو ٹرین میں محض کمبل اور چادر کے مطالبے پر قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کی جانب سے راجستھان میں فوجی اہلکار کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات اور متاثرہ خاندان کو انصاف و معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ فوجی اہلکار جگر چوہدری نے سفر کے دوران بی 4 اے سی کوچ کے اٹینڈنٹ سے کمبل اور چادر مانگی جس پر دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کویت : شہریت سے محروم کیے گئے افراد کے بینک اکاؤنٹ بھی منجمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کویت سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں بینکوں نے ان صارفین کے اکاؤنٹس منجمد کرنا شروع کردییہیں جن کی کویتی شہریت قومیت کے قانون کے آرٹیکل 8 کے تحت واپس لے لی گئی تھی اور جو وزارت داخلہ کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے اپنی رہائش کی حیثیت کو درست کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک بار اکاؤنٹ منجمد ہونے کے بعد صارف کوئی بھی بینکنگ لین دین نہیں کر سکتا۔ اس کے علاوہ تمام بینک کارڈز مکمل غیر فعال ہوں گے اور اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکلواسکتے،جب کہ ڈپازٹس، نئے قرضے، اور فنانسنگ کی اجازت بھی ختم کردی جائے گی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ویتنام میں طوفان کالمیگی سے تباہی‘ 5 افراد ہلاک
  • بھارتی سپریم کورٹ کا آوارہ کتوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم
  • کویت : شہریت سے محروم کیے گئے افراد کے بینک اکاؤنٹ بھی منجمد
  • امریکی فوجی اڈے پر مشکوک پیکٹ کھلنے سے متعدد اہلکار بیمار
  • جاپان: ریچھ کے بڑھتے حملوں کے باعث فوج تعینات
  • جرمنی: فی گھنٹہ اجرت بڑھا کر 14.60 یورو کر نے کی منظوری
  • جرمنی : 10 مریضوں کو قتل کرنے کے الزام میں نرس کو عمر قید
  • افغانستان : کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق
  • بھارت: 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی فراہم کرنے پر سزا کا اعلان