پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, November 2025 GMT
لاہور:
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کردی۔
پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی، دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے اور ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے۔
دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا، حکومت پنجاب نے دہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کیے، پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے ہفتہ 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دفعہ 144 کے نفاذ میں
پڑھیں:
سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سمرکیمپ سے متعلق حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے نجی سکولوں میں سمرکیمپ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا، متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سکولوں کی فعال نگرانی اورخلاف ورزیوں پر کارروائی کی جائے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ سمر کیمپ صرف پیرتا جمعرات، صبح 7 سے 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہے، سمر کیمپ کی اجازت صرف ایک ماہ کیلئے، مقررہ اوقات سے تجاوز ممنوع ہے۔
سندھ سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت
ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین کی رضامندی کے بغیر بچوں کو سمر کیمپ میں نہیں بلایا جاسکتا، اسکول بچوں کوسمرکیمپ میں شرکت کیلئے زبردستی نہیں کرسکتے، سمرکیمپ قواعد کی خلاف ورزی پر والدین شکایت سیل سے فوری رابطہ کریں۔