کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روزکیلیے معطل
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔ٹرین کی معطلی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ویتنام میں طوفان کالمیگی سے تباہی‘ 5 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں تباہی مچانے والے طوفان کالمیگی سے ویتنام میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔ ویتنام میں طوفان کی وجہ سے 52 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے اور تقریباً 2ہزار 600 گھروں کو نقصان پہنچا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث ہواؤں کی رفتار 92 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی جب کہ 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد فوجی اہلکار امدادی کارروائیوں کے لیے الرٹ کر دیے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ملک کے 6 بڑے ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں اور سیکڑوں پروازیں منسوخ یا متاثر ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ویتنام پہلے ہی ریکارڈ بارشوں اور سیلابوں سے نبرد آزما ہے ۔