بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سابق عہدیدار کیخلاف جنسی ہراسانی کا الزام، تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے قومی ویمنز ٹیم کی کرکٹر جہاں آرا عالم کی جانب سے ٹیم کے سابق سلیکٹر اور منیجر منجور الاسلام پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
بی سی بی نے جمعرات کی رات کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ تحقیقات 15 دنوں میں مکمل کی جائیں گی۔ ہفتہ کی رات بورڈ نے کمیٹی کے ارکان کے نام بھی جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیے: خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
اعلان کے مطابق، کمیٹی کی سربراہی جسٹس طارق الحقیم، جو سپریم کورٹ کے اپیلیٹ ڈویژن کے ریٹائرڈ جج ہیں، کریں گے۔ دیگر 2 ارکان میں روبابلہ ڈاؤلا، جو بی سی بی کی واحد خاتون ڈائریکٹر ہیں، اور بیریسٹر سروت سراج شکلا، سینیئر سپریم کورٹ وکیل اور بنگلہ دیش ویمنز اسپورٹس فیڈریشن کی چیئرپرسن شامل ہیں۔
جہاں آرا عالم، جو اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہیں، نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں الزام لگایا کہ منجور الاسلام نے انہیں ناشائستہ پیشکش کر کے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی دیگر افراد نے ان کے کرکٹ کیریئر کو نقصان پہنچایا اور انہوں نے 2021 سے 2023 کے درمیان بی سی بی کے اعلیٰ حکام کو شکایات درج کرائیں، مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: آن لائن جنسی ہراسانی میں ملوث مجرم کو 3 سال قید با مشقت کی سزا
دوسری جانب، منجور الاسلام نے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے اخبار پروتھوم آلو سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی وقت انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں۔ جب بھی بلایا جائے، میں بنگلہ دیش آ کر مکمل تعاون کروں گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش بی سی بی جنسی ہراسانی خواتین کرکٹ کھیل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش خواتین کرکٹ کھیل بنگلہ دیش
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔