اسلام آباد، جی الیون سیکٹر سے سرکاری افسر کی گاڑی چوری
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
اسلام آباد، جی الیون سیکٹر سے سرکاری افسر کی گاڑی چوری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی الیون میں سرکاری افسر کے گھر سے گاڑی چوری کی واردات پیش آگئی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
پولیس کے مطابق چوری کی یہ واردات صبح 7 بجے کے قریب پیش آئی، جب نامعلوم چور گھر کے گیراج میں کھڑی گاڑی لے اڑے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ گھر سوئی نادرن گیس کے ایک افسر کا ہے، جنہوں نے واقعے کی رپورٹ درج کرانے کے لیے تھانہ رمنا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ،فیلڈ مارشل کی شرکت کیپٹن ریٹائرڈ علی رضا کو ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ایس سی او سمٹ کی تیاری: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد و سہیل علیم کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل، اغوا کیس کو مثالی کیس... چیئرمین سی ڈی اے کے احتسابی ویژن کو سلام، دو سال سے بطور ٹیم ساتھ چلنے والے آفیسرز و آفیشل اچانک نااہل و کرپٹ... وزیراعظم شہباز شریف نیوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو پولیس نے وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے کہ راستے میں اسلام آباد پولیس نے ان کی گاڑی کو روکا اور انہیں حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم اسلام آباد پولیس کی جانب سے تاحال اس گرفتاری کی باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہو سکتا ہے صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرکے فیصل آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے
یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ پولیس نے ان دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس پر چھاپا بھی مارا تھا، تاہم وزیراعلیٰ وہاں موجود نہیں تھے۔