رائے ونڈ جانے والے تمام راستے بند، انخلاء کے دوران ون وے ٹریفک سسٹم نافذ
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
سٹی42: سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ کا پہلا مرحلہ اختتامی دعا کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ دعا کے بعد شرکاء کی بڑی تعداد نے رائے ونڈ سے اپنے علاقوں کی جانب روانگی شروع کردی ہے۔
اختتامی دعا کے موقع پر رائے ونڈ کی طرف آنے والی تمام سڑکیں ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق اجتماع سے شرکاء کے انخلاء کے لیے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے جبکہ 1200 کے قریب اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک رائے ونڈ جانے والے راستے بند رہیں گے۔اختتامی دعا کے بعد رائے ونڈ سے لاہور روڈ، سندر روڈ اور مانگا روڈ کو یکطرفہ چلایا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
سی ٹی او کے مطابق رائے ونڈ روڈ پاجیاں موڑ سے قزلباش چوک تک دونوں اطراف ون وے ٹریفک چلائی جائے گی۔اسی طرح سندر روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ تک بھی دونوں اطراف ون وے نظام کے تحت ٹریفک چلائی جائے گی۔
مزید برآں ملتان روڈ اور رائے ونڈ مانگا روڈ پر بھی شرکاء کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلایا جائے گا۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا
انہوں نے بتایا کہ انخلاء کے دوران کسی بھی ٹریفک کو موٹروے یا رنگ روڈ سے رائے ونڈ کی جانب اترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ رائے ونڈ سے آنے والی ٹریفک کے لیے اڈہ پلاٹ سے رنگ روڈ کا راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سی ٹی او نے مزید کہا کہ انخلاء کے وقت موٹر سائیکل اور رکشہ اسٹینڈز سب سے پہلے خالی کرائے جائیں گے، اس کے بعد کار، ویگن، بس اور ٹرک اسٹینڈز کو مرحلہ وار خالی کروایا جائے گا۔
آئین میں27ویں ترمیم کیا ہے؛مکمل تفصیل سامنےآگئی
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے اضافی نفری اور تمام دفتری اسٹاف کو بھی موقع پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
اختتامی دعا کے دوران کسی بھی گاڑی کو اجتماع روڈ پر کھڑا ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دوپہر 12 بجے تک رائے ونڈ روڈ پر سفر سے گریز کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 اختتامی دعا کے انخلاء کے کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
27 ویں ترمیم پر اپوزیشن اتحاد کے سربراہ کی نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کی منظوری
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سرابراہان کو خط لکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔