خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی، دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے 12 نومبر کو ’امن جرگہ‘ کے نام سے ایک آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا جرگہ بلانے کا اعلان

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شفیع اللہ جان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے کے فوراً بعد صوبے کی تمام سیاسی قیادت سے رابطے کیے اور صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شفیع اللہ جان نے بتایا کہ امن جرگے میں شرکت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین، وکلا برادری، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے جس کا مقصد صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے متفقہ قومی حکمتِ عملی تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سب کی رائے لی جائے گی۔

مزید پڑھیے: وفاقی حکومت پشتون امن جرگے کی قرار داد پر عمل درآمد یقینی بنانے، خیبرپختونخوا کابینہ کا مطالبہ

شفیع اللہ جان۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی شروع دن سے ہی امن کے قیام کے لیے کوشاں ہیں اور امن جرگہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ پوری قوم کا فورم ہوگا جہاں تمام سیاسی قائدین سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر قیام امن پر بات کریں گے۔

شفیع اللہ جان نے کہا کہ ہم اختلافات اور سیاست سے بالاتر ہو کر صوبے کی بدامنی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانا چاہتے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کو دعوت

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) امن جرگے کی کامیابی کے لیے سرگرم ہے اور اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے تمام پارٹیوں سے بالاتر ہو کر جرگہ بلایاجائے، مولانا فضل الرحمان

پی ٹی آئی کا وفد اسلام آباد اور پشاور میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی وفد نے عوامی نیشنل پارٹی کے ہیڈکوارٹر ’باچا خان مرکز‘ کا دورہ کیا اور مرکزی رہنما میاں افتخار حسین کو امن جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔

اسی طرح وفد نے سکندر شیرپاؤ سے ملاقات کرکے انہیں بھی شرکت کی دعوت دی جب کہ جماعت اسلامی کے مرکز کا دورہ کرکے بھی پارٹی قیادت کو مدعو کیا گیا۔

پی ٹی آئی نے محسن داوڑ کو بھی امن جرگے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

کون کون سی جماعتیں شرکت کر رہی ہیں؟

گزشتہ چند ماہ کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے قیام امن کے لیے یہ دوسرا جرگہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بہت ہوگیا، اب افغان طالبان کی تجاویز نہیں حل چاہیے، اور حل ہم نکالیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

اس سے پہلے علی امین گنڈاپور کی وزارت عالیہ کے دور میں منعقدہ جرگے میں بڑی پارلیمانی جماعتوں نے شرکت نہیں کی تھی تاہم پی ٹی آئی کے ہم خیال چند مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

اب پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس بار تمام سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی اور امن کے قیام کے لیے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق 12 نومبر کا جرگہ گزشتہ جرگے سے بالکل مختلف ہوگا کیونکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی خود اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مطابق صوبے کی تمام بڑی اور چھوٹی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے اور زیادہ تر جماعتوں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں: عسکری کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے: خیبرپختونخوا حکومت نے امن جرگہ بلانے کا اعلان کردیا

پاکستان تحرک انصاف کے وفد نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے سرحدی و قبائلی امور انجینیئر امیر مقام سے ملاقات کی اور انہیں امن جرگے میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول بھی کر لی۔

ن لیگ کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنی جماعت کو امن جرگے میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ وفاقی حکومت اس کوشش کو قومی اتفاق رائے کی سمت ایک مثبت قدم سمجھتی ہے۔

مزید پڑھیے: پاک افغان کشیدگی سے امن کا عمل شدید متاثر، ٹی ٹی پی کا قلع قمع کیے بغیر حالات میں بہتری کیسے آئے گی؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاق اور صوبہ ایک پیج پر ہوں تو دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے اور ہماری پارٹی قیام امن کے لیے کسی بھی اقدام کی حمایت کرے گی۔

کن جماعتوں کا حتمی جواب آنا ابھی باقی ہے؟

پی ٹی آئی کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں نے امن جرگے کے انعقاد کو سراہا ہے اور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا سیاسی رہنماؤں سے رابطہ، قیام امن کے لیے جرگہ بلانے کا فیصلہ

اے این پی اور جماعت اسلامی نے مرکزی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے جب کہ دیگر جماعتوں نے شرکت کی حامی بھر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی پی ٹی آئی امن جرگہ خیبرپختونخوا آل پارٹیز کانفرنس خیبرپختونخوا حکومت کے پی حکومت کے پی حکومت کا امن جرگہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی امن جرگہ خیبرپختونخوا ا ل پارٹیز کانفرنس خیبرپختونخوا حکومت کے پی حکومت کے پی حکومت کا امن جرگہ امن جرگے میں شرکت کی خیبرپختونخوا حکومت شرکت کی دعوت دی قیام امن کے لیے سیاسی جماعتوں شفیع اللہ جان جماعتوں نے تمام سیاسی پی ٹی آئی کے مطابق امن جرگہ بلانے کا نے شرکت صوبے کی ہے اور

پڑھیں:

ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر ’چولپون آتا‘ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے قبل سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ روایتی گروپ فوٹو میں شرکت کی۔

Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 is participating in the SCO Council of Foreign Ministers Meeting in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan, today. He joined fellow Foreign Ministers of the SCO Member States for the traditional family photograph… pic.twitter.com/l0EDKploEP

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 24, 2026

ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی امن و استحکام، سیکیورٹی، دہشتگردی کے خلاف تعاون، اقتصادی روابط، تجارت، علاقائی رابطہ کاری اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں تنظیم کے آئندہ سربراہ اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کے دوران رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، اسحاق ڈار کا آسیان فورم سے خطاب

پاکستان کا مؤقف ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون، امن، اقتصادی ترقی اور رابطوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، اور پاکستان تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کرغزستان

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن