اسرائیلی آرمی چیف کا فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری تباہ کرنےکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
اسرائیلی آرمی چیف کا فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری تباہ کرنےکا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز
اسرائیلی آرمی چیف نے فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری طور پر تباہ کرنے کا حکم دیدیا۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں فوج کو حکم دیاکہ جتنا جلدی ہوسکے، غزہ میں موجود تمام سرنگوں پر حملے کرکے اسے تباہ کردیا جائے۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے دعویٰ کیا کہ سرنگوں میں ان کے خلاف خفیہ سرگرمیاں چل رہی ہیں۔
ادھر صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، قابض فوج نے شجاعیہ میں ڈرون حملہ کرکے بچے کو شدید زخمی کردیا۔
مغربی کنارے میں بھی قابض فوج کی کارروائیاں نہ تھم سکی، فوج نے رہائشی علاقوں میں آپریشن کے دوران گولیاں مار کر 2 فلسطینیون کو شہید کردیا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ہمدردی نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں ایک بار پھر تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔
ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں صرف اکتوبر کے مہینے میں 260 سے زائد حملے کیے جاچکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا وزیر قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا افغان طالبان کی ڈھٹائی، ثالثوں نے بھی ہاتھ اٹھا لیے، استنبول مذاکرات بے نتیجہ ختم عدالت کا علیمہ اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم مسلم لیگ (ق) کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور قومی مفاہمت کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان غزہ میں نسل کشی،ترکیہ نےنیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے امریکا نے شامی صدر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تمام سرنگوں فوج کو
پڑھیں:
27 ویں ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں، تمام معاملے پر بات چیت ہوگی: بیرسٹر عقیل
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں ہے، تمام معاملے پر بات چیت ہو گی، یہ کام کافی وقت سے آن اینڈ آف چل رہا تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ یہ غلط بات ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت کسی کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے جلد بازی کی جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آئین آسمانی صحیفہ نہیں، جس میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی ہو، 27 ویں ترمیم میں قومی مفاد کے ایشوز ہیں، کسی سیاسی جماعت کے فائدے نقصان کی بات نہیں، اپوزیشن نے کچھ دیکھے اور بات چیت کئے بغیر سیاسی بیان بازی شروع کر دی ہے، اپوزیشن سٹینڈنگ کمیٹی اور پارلیمنٹ کے فلور پر اپنی رائے دے، آئین وقانون میں جو بہتری ہوتی ہے وہ وقت کے ساتھ ساتھ لاتے رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا جو مؤقف ہوگا اسے دیکھا جائے گا، وقت کے ساتھ ساتھ قانون میں بہتری لانا ضروری ہوتا ہے، وفاق این ایف سی کا 57 فیصد شیئر صوبوں کو دے دیتا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وفاق پر پنشن کا بوجھ ہے، وفاق نے ڈیفنس اخراجات کرنا ہوتے ہیں، وفاق نے سوشل پروٹیکشن اور قرضوں کی ادائیگی بھی کرنا ہوتی ہے، وفاق اخراجات برداشت کرے اور صوبوں کا احتساب نہ ہو، یہ دیکھنے کی ضرورت ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ دیکھنا چاہیے کہ وفاق کے بوجھ میں کس طرح کمی لائی جا سکتی ہے، وفاق کے اخراجات میں کمی لانے کیلئے صوبوں کو برابر کا حصہ ڈالنا چاہیے۔