مردوں کو بھی اپنے احساسات کے اظہار کی اجازت ملنی چاہیے، جنید خان
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پاکستانی اداکار جنید خان نے کہا ہے کہ مردوں کو بھی اپنے احساسات کے اظہار کی اجازت ملنی چاہیے۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں جنید خان نے بتایا کہ جب وہ گھر پر اپنے ہی کنسرٹ کی ویڈیو دیکھ رہے تھے تو انہیں احساس ہوا کہ وہ مدتوں سے اپنے جذبات دبا کر رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ خود کو آزاد چھوڑیں گے کیونکہ جذبات کا اظہار کمزوری نہیں بلکہ انسان ہونے کی دلیل ہے۔
جنید خان کے مطابق ہمارے معاشرے میں مردوں کو سکھایا جاتا ہے کہ وہ اپنے احساسات چھپائیں تاکہ کمزور نہ سمجھے جائیں، لیکن بعض اوقات اپنے دل کی بات کہنا ضروری ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جذبات کا اظہار صرف کمزوری نہیں بلکہ اندرونی طاقت کی علامت ہے، جو انسان کو مضبوط بناتا ہے۔ انہوں نے تمام مردوں کو مشورہ دیا کہ جذبات کے اظہار سے مت گھبرائیں اور اپنی انسانی کمزوری کو قبول کریں۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ خود کو سامنے آنے دیں، چاہے تنہا ہوں یا اپنے بھروسہ مند لوگوں کے سامنے، کیونکہ یہی آزادی کا احساس دیتا ہے اور انہیں بھی یہی محسوس ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔