Jasarat News:
2025-11-14@22:23:21 GMT

دہشتگردی کیخلاف قوم پاک فوج کیساتھ ہے، علما مشائخ

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علما و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے جوڈ یشل کمپلیکس خودکش حملہ اور وانا کیڈ ٹ کالج واقعہ کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھرمیں یوم مذمت و یکجہتی عوام عزم تحفظ پاکستان کے طور پر منایا گیا،700سے زائد آئمہ کرام اور علماء مشائخ خطبات جمعہ میں فتنہ الہند کے سہولت کاروں فتنہ الخواج کی ملک دشمن کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحفظ پاکستان کیلئے وحدت امت کے حوالے سے عوام میں ملی یکجہتی کا شعور بیداربیدار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں، خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری قوم ا فواج پاکستان کی مکمل حمایت کرتی ہے اورا فواج پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے،جمعہ کے اجتماعات سے ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا،پیر جٹا حاجی قدیر،پیر زادہ ایم امین، پیر زادہ محمداکرم رضا بغدادی، پیر عبدالقادرجیلانی،پیر ارشدقمر، پیر غلام رسول اویسی، پیر محمودفریدالدین، پیرزادہ محمد امین قادری،پیر سید علی رضاگیلانی، پیر سید اظہر اقبال شاہ، پیر سید اسلم شاہ بخاری،پیر اختر رسول قادری، پیر سیدارشد حسین اشرفی،فقیر ملک شکیل قاسمی،علامہ پروفیسر جلال الدین نوری، پروفیسر دلاور خان، پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی، پروفیسر علامہ سعید سہروردی،پروفیسر ڈاکٹرمہربان نقشبندی ایڈوکیٹ، صوفی سید مسرورہاشمی خانی، پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین،پر و فیسر علامحمود د عالم خرم آسی جہانگیری، علامہ خلیل نورانی،، مفتی حفیظ اللہ ہادیہ،مولانا سلمان بٹلہ و دیگر آئمہ کرام،علماء کرام،مشائخ عظام اور خطباء نے نے اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہدہشتگردوں کی جانب سے معصوم جانوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی جرم ہے، دہشتگردوں کو ا فواج پاکستان قوم کے اتحاد سے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علماء مشائخ پیر سید

پڑھیں:

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

 مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، آئین پاکستان کی حفاظت ہر شہری کا فریضہ ہے، آئین کو مسخ کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے، حاکمیت صرف اللہ کی ہے 27 ویں آئینی ترمیم شریعت کے منافی ہے، جلدبازی میں ایسی ترامیم لائی جا رہی ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی نماز جمعہ کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، انجینئر سخاوت علی سیال، علامہ مجاہد جعفری، علامہ جعفر انصاری، جواد رضا جعفری نے کی۔ مظاہرین نے پاکستان زندہ باد، آئین پاکستان زندہ باد، 27 ویں آئینی ترمیم مردہ باد کے نعرے لگائے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی حفاظت ہر شہری کا فریضہ ہے، آئین کو مسخ کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے، حاکمیت صرف اللہ کی ہے 27 ویں آئینی ترمیم شریعت کے منافی ہے، جلدبازی میں ایسی ترامیم لائی جا رہی ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں، چند افراد کو اس ملک میں طاقتور بنا کر قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے، حالیہ ترامیم چاہے وہ 26ویں ہوں یا 27ویں قومی مفاد میں نہیں ہے، ہم حکومت کو واضح کر دینا چاہتے ہیں نہ کل کسی ایسی ترمیم کو قبول کیا تھا اور نہ آج کریں گے۔ اس موقع پر مولانا علی رضا حسینی، ثقلین نقوی، ہادی گردیزی سمیت دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ حسن رضا ہمدانی کی علامہ قاضی نادر حسین علوی سے ملاقات، علماء ونگ کے صوبائی صدر بننے پر مبارکباد 
  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 
  • جے یو آئی نے 27ویں ترمیم کیخلاف ووٹ دے کر اپنی آئینی ذمہ داری نبھائی ہے، علامہ راشد سومرو
  • سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم، نئی ترامیم کیساتھ پیش
  • کے پی حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں وفاق اور افواج کے ساتھ ہے: مزمل اسلم
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے: مزمل اسلم
  • سیاسی اختلافات بھلا کر دہشتگردی کیخلاف مشترکہ پالیسی بنائی جائے، وزیراعلیٰ خیبر پی کے: اپنی سمت کو ٹھیک کرنا ہو گا، فیصل کنڈی
  • 27ویں آئینی ترمیم ملک کی جمہوریت کو شدید نقصان پہنچائے گی، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیر دفاع نے غلط اعداد و شمار پیش کرکے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وفاق المدارس کے علما کا مشترکہ اعلامیہ