راہول گاندھی نے بہار انتخابات کے نتائج حیران کن قرار دیے
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بہار ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے نتائج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے انتخابات میں فتح حاصل نہیں کر سکے جو شروع سے ہی منصفانہ نہیں تھے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ نتیجہ واقعی حیران کن ہے اور کانگریس سمیت اپوزیشن اتحاد ان نتائج کا گہرائی سے جائزہ لے گا۔
راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہے اور وہ جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق اور شفاف انتخابی عمل کے لیے وہ مسلسل کام جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ بہار میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں حکمران اتحاد بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جے ڈی یو (این ڈی اے) نے 243 میں سے 203 سیٹیں جیت کر بھاری اکثریت حاصل کی۔ ایم جی بی کو 34 اور دیگر جماعتوں کو صرف 6 نشستیں ملی ہیں، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے لیے میدان کافی مشکل ہو گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اپوزیشن اتحاد نے ججز استعفوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات کی، مصطفیٰ نواز کھوکھر
فائل فوٹواپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ججز کے استعفوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت ہوگئی۔
راولپنڈی میں اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجا ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شاہد خاقان عباسی، اختر مینگل، سلمان اکرم راجا، شوکت بسرا و دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی بیٹھک میں 27ویں آئینی ترمیم اور اس کے اثرات پر بات ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ججز کے استعفوں کے بعد حزب اختلاف کی قیادت نے مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت کی ہے۔
اپوزیشن رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ایک عملی پروگرام طے کیا ہے، جو جلد اعلامیہ کی صورت میں پیش کردیا جائے گا۔