ریاض: ڈبلیو ٹی اے فائنل ، عالمی نمبر1 سبالینکا کو اپ سیٹ شکست
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
ریاض (ویب ڈیسک) ڈبلیو ٹی اے فائنل میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو اپ سیٹ شکست ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق قازقستان کی ریباکینا نے 3-6 اور 6-7 سے یو ایس اوپن چیمپئن آرینا سبالنکا کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔
ریباکینا ویمنز ٹینس میں سب سے زیادہ انعامی رقم 3.98 ملین پاؤنڈز جیتنے والی کھلاڑی بن گئیں۔آرینا سبالینکا کو یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے ساتھ 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔