چیف آف جنرل اسٹاف عامر رضا کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے سعودی عرب عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فہد بن حمید الرویلی سے ریاض میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی اسٹریٹجک مفادات پر بات چیت ہوئی، خاص طور پر دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے، آپریشنل ہم آہنگی بڑھانے اور اسٹریٹجک میوچل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی
دونوں فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ بھائی چارہ اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم دہرایا، جو خطے میں امن، استحکام اور خود انحصاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔
پاک سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا خصوصی اجلاساسی دوران پاکستان سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا خصوصی اجلاس بھی ریاض میں منعقد ہوا، پاک فوج کی تینوں شاخوں کی نمائندگی لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کی، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے اجلاس کی قیادت اسسٹنٹ منسٹر آف ڈیفنس برائے ایگزیکٹو افیئرز ڈاکٹر خالد البیاری نے کی۔
اجلاس میں جاری دفاعی تعاون کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وژن 2030 کے تحت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں نئے مشترکہ منصوبوں کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی معاہدہ: ’برمی مسلمانوں‘ کو پاسپورٹ جاری کرنے کے لیے کمیٹی قائم
چیف آف جنرل اسٹاف نے شاہی سعودی دفاعی افواج کی صلاحیت سازی میں پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ سعودی قیادت نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، قربانیوں اور خطے میں امن و استحکام میں اہم کردار کی تعریف کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹریٹجک تعاون پاکستان چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ سعودی عرب سید عامر رضا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹریٹجک تعاون پاکستان چیف ا ف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ چیف ا ف جنرل اسٹاف
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :