Daily Mumtaz:
2025-11-14@12:20:02 GMT

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے سعودی عرب میں پاپ اپ پارک کھول لیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے سعودی عرب میں پاپ اپ پارک کھول لیا

ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار جیمز اسٹیفن جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک عارضی تفریحی پارک ’بیسٹ لینڈ‘ کا افتتاح کیا، جو مداحوں کے لیے دلچسپ رکاوٹیں اور چیلنجز پیش کرتا ہے۔

نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 45 کروڑ سے زائد سبسکرائبرز والے مسٹر بیسٹ نے حال ہی میں ریاض میں ایک عارضی تفریحی پارک کھولا، ایسے وقت میں جب سعودی عرب تیزی سے ایک بڑے تفریحی مرکز کے طور پر خود کو منوانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پارک کا نام ’بیسٹ لینڈ‘ ہے اور یہ 13 نومبر سے 27 دسمبر تک کھلا رہے گا، جہاں مختلف رکاوٹیں اور چیلنجز ہیں جو مسٹر بیسٹ کی مشہور ویڈیوز کی طرح ہیں اور لوگ ان میں حصہ لے کر بڑے انعامات جیت سکتے ہیں۔

یہ پارک ریاض سیزن کا حصہ ہے، جو ایک سالانہ میلہ ہے اور دارالحکومت کو سیاحتی مقام بنانے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے سعودی عرب مشہور شخصیات کو مدعو کر کے اپنی معیشت کو تیل پر منحصر ہونے سے آزاد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مسٹر بیسٹ کا کہنا تھا کہ ان کے زیادہ تر ناظرین شمالی امریکا کے باہر ہیں اور مشرق وسطیٰ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کی ویڈیوز دیکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ ریاض میں رہنے والے مداحوں کے لیے کچھ دلچسپ کیا جائے۔

اس سے قبل مسٹر بیسٹ نے پارک کے دروازے کے سامنے ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جو نیلے شیر کے سر کی شکل میں ہے اور آنکھوں میں چمکتی ہوئی بجلی کی روشنی ہے، جو ان کے لوگو کی یاد دلاتی ہے۔

ویڈیو میں مسٹر بیسٹ نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے منفرد کام ہے اور وہ اس موقع کے منتظر ہیں کہ لوگوں کا اس پر کیا ردعمل ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہے اور

پڑھیں:

کراچی، گبول پارک کے قریب فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی:

شہر قائد میں گلشن اقبال گبول پارک کے قریب شدید فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ 

جائے وقوعہ سے گولیوں کے کئی خول ملے ہیں جبکہ عینی شاہد نے واقعہ شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بتاتے ہوئے ہلاک ہونے والے کو مبینہ طور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا ساتھی قرار دیا اور بتایا کہ اس کا ساتھی مجھ سے موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہوا ہے۔ 

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کی کی لاش قریبی نجی اسپتال لیجائی گئی جسے بعدازاں چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارورائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 26 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جس کے سر پر گولی لگی تھی جبکہ لاش کے قریب سے ایک موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔ 

واقعے سے متعلق ایک عینی شاہد کا بیان بھی سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ اسپتال کے قریب موجود تھا کہ اس دوران کار سوار شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور شدید فائرنگ سے وہ قریب کھڑی ہوئی کار کے پیچھے چھپ گیا۔

اس دوران مسلح ڈاکو بھاگتے ہوئے دکھائی دئیے ، فائرنگ کرنے والا شہری ایک آن لائن فوڈ رائیڈر کے ساتھ بائیک پر بیٹھ کر پیدل بھاگنے والے ڈاکوؤں کے تعاقب میں گیا جبکہ ایک ڈاکو مجھ سے میری موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگیا جو کہ میرے مکینک کی تھی۔

تاہم واقعے کے بعد مبینہ ٹاؤن پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کیے ہیں۔ 

چھیپا حکام کے مطابق پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے 9 خول ملے ہیں جبکہ پولیس تلاش ایپ ڈیوائس کی مدد سے ہلاک ہونے والے کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • مسٹر بیسٹ کا بڑا سرپرائز: ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
  • ریاض سیزن میں مسٹر بیسٹ کا ’بیسٹ لینڈ‘ زون کھل گیا، لاکھوں ریال کے انعامات
  • کراچی، گبول پارک کے قریب فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • ریاض میں چوتھی گلوبل اے آئی سمٹ 2026 میں منعقد ہوگی
  • شہری علاقوں میں درخت کٹنے سے روکنے کے لیے لاہوری ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر دیا
  • لاہوری ہائیکورٹ کا شہر میں درخت کاٹنے پر حکمِ امتناع
  • خودکش دھماکے کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا
  • اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات
  • 2 ثقافتی میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا