اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانوی جریدے اکانومسٹ نے لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی تیسری شادی نے محض ذاتی زندگی ہی نہیں، ان کی حکمرانی کے انداز کو بھی گہرے سوالات کے زد میں لاکھڑا کیا ہے۔ حکومتی حلقوں اور سابق معاونین کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ بشری بی بی نے اہم تقرریوں اور روزمرہ سرکاری فیصلوں تک اثر انداز ہونے کی کوشش کی، جس سے عمران خان کے فیصلہ سازی کے عمل پر ”روحانی مشاورت“ کا رنگ غالب ہونے کی شکایات پیدا ہوئیںں ۔وہ اپنے اصلاحاتی ایجنڈے میں ناکام رہے۔۔بعض مبصرین کے مطابق مقتدر حلقوں کے چند افراد مبینہ طور پر ایسے اشارے اور معلومات بشری بی بی تک پہنچاتے رہے جو بعد ازاں عمران خان کے سامنے روحانی ”بصیرت“ کے طور پر پیش کی جاتی تھیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مستعفی ججز کا سیاسی، ذاتی ایجنڈا تھا، رانا ثنا: ابھی تک ان کی غلط فہمی برقرار ہے، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد ؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ استعفیٰ دینے والے ججز قابل احترام ہیں۔ ہمارا مؤقف تھا کہ مستعفی ججز کا سیاسی اور ذاتی ایجنڈا تھا۔ وہ اپنے سیاسی اور ذاتی مفاد کیلئے کوششیں کرتے رہے۔ مستعفی ججز کے خط کے مندرجات سیاسی تقریر ہیں۔ مستعفی ججز ایک چیز بھی نہیں بتا سکے کہ کس طرح 27 ویں ترمیم آئین پر حملہ ہے۔ جوڈیشل کمشن میں حکومت اور اپوزیشن کے 2,2 ارکان، عدلیہ کے 5 سینئر ترین ججز ہیں۔ جوڈیشل کمشن میں بار اور سول سوسائٹی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ میں ہوتا رہا ہے کہ 7 ایک طرف اور 8 دوسری طرف ہیں۔ زیب نہیں دیتا کہ یہ لوگ ان عہدوں پر بیٹھے ہوں۔ آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔ استعفے اور ججز کے مؤقف میں صدر مملکت فیصلہ کریں گے۔ سپریم کورٹ کو کیسے ٹکڑے  کیا گیا ججز اس کی نشاندہی کرتے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مستعفی ججز کے استعفوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ کمال ہے ابھی تک ان کی غلط فہمی برقرار ہے۔ جو خود بہت پڑھے لکھے ہونے کے زعم میں بھی مبتلا ہیں کہ ان کا قلم منصف کا تھا حکمران کا نہیں۔ منصف کا قلم قانون اور آئین کی امانت ہوتا ہے لوگوں کا نہیں۔ اسی لئے ان کو سیاسی جج کہا جاتا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان دورِ حکومت میں بشریٰ بی بی کے غیر معمولی اثرات اور کردار کا انکشاف
  • عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ
  • بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران اپنا اصلاحاتی ایجنڈا نافذ کرنے میں ناکام رہے، برطانوی جریدہ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے متعلق ، برطانوی جریدہ کے بڑے انکشاف
  • سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر عالمی رپورٹ
  • پشاور: شادی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر دولھا سمیت 12 افراد گرفتار
  • مستعفی ججز کا سیاسی، ذاتی ایجنڈا تھا، رانا ثنا: ابھی تک ان کی غلط فہمی برقرار ہے، عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا امن جرگہ کے دو ارکان کے لاپتا ہونے کا انکشاف
  • عمران خان کا خیر خواہ ہوں، چاہتا ہوں وہ باہر آئیں: فیصل واوڈا