سہیل آفریدی نے کہا کہ جس نے بھی جرگے کے دو بندوں کو اٹھایا ہے وہ خیبر پختونخوا کے امن کا دشمن ہے، وہ پختون روایات، قوم کا بھی دشمن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ امن جرگہ کے دو بندوں کو لاپتا کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جس نے بھی جرگے کے دو بندوں کو اٹھایا ہے وہ خیبر پختونخوا کے امن کا دشمن ہے، وہ پختون روایات، قوم کا بھی دشمن ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کا دن تھا جس میں وزیراعلی سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ وزیراعلیٰ کے پی کی اڈیالہ جیل آمد کی اطلاع ملنے پر اڈیالہ روڈ گورکھ پور ناکے پر اضافی نفری تعینات کردی گئی، پولیس نے ڈمپرز کھڑے کرکے ایک طرف کی ٹریفک کی روانی روک دیا۔  اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ کے پی کا نام ملاقاتیوں میں شامل نہیں تھا، فہرست کو تبدیل کردیا گیا اور ملاقات کی نئی فہرست جاری کردی گئی جس میں نئی وزیراعلی سہیل آفریدی کا نام شامل کرلیا گیا۔

ملاقاتیوں کی فہرست میں فردوش شمیم نقوی، معین قریشی، علامہ راجہ ناصر عباس، جنید اکبر اور تیمور جھگڑا کے نام شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے ملنے اڈیالہ روڈ پہنچے، پولیس نے انہیں گورکھ پور ناکے پر روک لیا، وزیراعلیٰ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سے گورکھ پور ناکے پر پہنچے، پولیس کی بھاری نفری نے وزیراعلیٰ کو سیکیورٹی پروٹوکول سمیت روک لیا۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان کھرل اڈیالہ جیل گیٹ 5 کے باہر پہنچے، رائے سلمان کھرل، بشری بی بی کے کپڑے اور ذاتی استعمال کی چیزیں لے کر آئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دشمن ہے

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔

دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد