Islam Times:
2026-07-24@04:27:55 GMT

کرم کے امن و امان کے حوالے سے جرگہ کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

کرم کے امن و امان کے حوالے سے جرگہ کا انعقاد

جرگے میں شرکاء نے کوہاٹ معاہدے پر عملدرآمد، مہورہ، بشیرہ و منگک واقعات کے ملزمان کو سزا، سول تقرریوں میں شفافیت، صحت سہولیات، الگ اضلاع، پل کی تعمیر، فتنہ الخوراج کے خلاف کارروائی، بے گناہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کرم کے امن و امان کے حوالے سے جی او سی 9 ڈویژن کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی جرگہ منعقد ہوا، جس میں اہم عوامی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات صدہ میں جی او سی کوہاٹ ڈویژن میجر جنرل شاہد عامر افسر کی زیر صدارت ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں کمانڈنٹ کرم، ڈپٹی کمشنر کرم، اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم، آئی ڈبلیو ڈائریکٹوریٹ کے کمانڈنگ آفیسر، اور دیگر سول و عسکری حکام ،اہل سنّت ممبران، علمائے کرام اور نوجوان نمائندگان نے شرکت کی۔

جرگے میں شرکاء نے کوہاٹ معاہدے پر عملدرآمد، مہورہ، بشیرہ و منگک واقعات کے ملزمان کو سزا، سول تقرریوں میں شفافیت، صحت سہولیات، الگ اضلاع، پل کی تعمیر، فتنہ الخوراج کے خلاف کارروائی، بے گناہ افراد کی رہائی، افسران کی عوامی رسائی، اسلحہ واپسی، مساوی کوٹہ، متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور بگن ترقیاتی پیکج جیسے اہم مطالبات پیش کیے۔ جی او سی نے تمام نکات پر عملی اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے 14 نومبر کو گرینڈ جرگہ، انصاف، بحالی، ترقیاتی منصوبوں اور امن کے قیام کو ترجیح قرار دیا۔ عوامی تعاون کو سراہتے ہوئے قانون کی بالادستی اور مشترکہ ترقی کا عزم ظاہر کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار