پاک فو ج اور آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) پاک فوج کے سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کراچی کے زیراہتمام اور آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے اشتراک سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا مقصد نوجوانوں کو پاک فوج میں بھرتی اور انتخاب کے عمل سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ یہ پروگرام پاک فوج کی قومی سطح پر جاری ’’آو ¿ٹ ریچ اور میڈیا انگیجمنٹ مہم‘‘کا ایک اہم حصہ ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی کرنل زکی اسلم تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان آرمی میں ملک کے ہر صوبے کے نوجوانوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ ہمیں خاص طور پر کراچی اور بلوچستان کے نوجوانوں کے جذبہ حب الوطنی اور وطن سے والہانہ محبت پر فخر ہے۔ بلوچ نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ملک کے دفاع اور ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فوج میں بھرتی کا عمل جاری ہے، سپاہی کے لیے عمر کی حد 17 سے 23 سال مقرر ہے جبکہ 23 نومبر اس کی آخری تاریخ ہے۔ پاک فوج کے دروازے کراچی کے نوجوانوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیںاور تاجر برادری عوامی سطح پر اس آگاہی مہم میں ہمارا قیمتی ساتھ دے سکتی ہے۔تقریب میں آرام باغ ٹریڈرز الائنس کی جانب سے صدر شیخ سہیل احمد، اول نائب صدر خرم دلاور، جنرل سیکرٹری وقار احمد خان، جوائنٹ سیکرٹری احسان نظیر، فنانس سیکرٹری ممتاز عالم، انفارمیشن سیکرٹری کاشف مرزا، آفس سیکرٹری عمران عبدالوہاب، لاء سیکرٹری کاشف قریشی اور عبدالرحمن خان (کنوینر، اسمال ٹریڈرز فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) نے الائنس کی نمائندگی کی۔اس موقع پر تاجر برادری کے دیگر نمایاں رہنما بھی شریک ہوئے جن میں آصف سخی (نائب صدر ایف پی سی سی آئی)، شرجیل گوپلانی، رضوان عرفان، سلیم میمن، رانا وحید، جاوید ارشاد، عبدالقادر نورانی، زاہد امین، اسماعیل لالپوریہ، عمیر خان، حافظ کلیم الدین، حافظ رافح، محمد زکی اور یوسف پاکستانی شامل تھے۔تاجر رہنماو ¿ں نے اپنے خطابات میں کراچی کے نوجوانوں کو پاک فوج میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کی ترغیب دی اور کہا کہ جس دل میں وطن کی محبت ہو اس کے لیے وردی صرف لباس نہیں بلکہ ایک عزت اور ایک عہد ہے۔ جب نوجوان وردی پہنتا ہے تو دشمن کی آنکھوں میں خوف اور قوم کے دل میں فخر بھرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج میں آئی ٹی، انجینئرنگ، ہیلتھ اور دیگر پیشہ ورانہ شعبوں میں نوجوانوں کے لیے شاندار مواقع دستیاب ہیں۔شرکائے تقریب نے بلوچ برادران کی شرکت کو محبت، احترام اور قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
پاک فوج کے سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کراچی کے زیراہتمام اور آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے اشتراک سے خصوصی تقریب میں مہمان موجود ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا رام باغ ٹریڈرز الائنس کے نوجوانوں کراچی کے پاک فوج فوج میں کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹْھ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والد اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔
مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ کامل حسین اور اس کے بیٹے کو 26 سالہ دوہان کے نام شناخت کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے بیٹے 30 سالہ عادل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے داروں کے درمیان تنازع پر جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی سرجانی ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے اور واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے لیے پولیس چھاپہ مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے رشتے پر ہونے والے تنازعے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔