Islam Times:
2026-07-24@01:13:04 GMT

اسرائیل کی عدالت میں جنسی زیادتی کے ملزمان کی حوصلہ افزائی

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

اسرائیل کی عدالت میں جنسی زیادتی کے ملزمان کی حوصلہ افزائی

اسرائیل کی عدالت سے تازہ ویڈیو میں صہیونی معاشرے میں اخلاقی زوال کی ایک چونکانے والی تصویر سامنے آئی، جہاں جنسی زیادتی کے ملزمان کو سٹینڈنگ اووئز، تالیوں اور سیٹیوں کے ذریعے سراہا جا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی عدالت سے تازہ ویڈیو میں صہیونی معاشرے میں اخلاقی زوال کی ایک چونکانے والی تصویر سامنے آئی، جہاں جنسی زیادتی کے ملزمان کو سٹینڈنگ اووئز، تالیوں اور سیٹیوں کے ذریعے سراہا جا رہا تھا۔ فارس نیوز کے مطابق، اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ حاضرین نے ان فوجیوں کی تعریف کی جو ایک فلسطینی قیدی کے ساتھ وحشیانہ جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمے کا سامنا کر رہے تھے اور ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جیسے وہ ہیرو ہوں۔ یہ منظر اسرائیل کے عدالتی اور حفاظتی نظام میں اخلاقی بحران کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ حوصلہ افزائی اس وقت ہوئی جب ملزمان نے جولائی میں سدی تیمان حراستی مرکز میں ایک فلسطینی قیدی کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کیا تھا۔ اس سے پہلے، خاخام مایر مازوز، جو ہریڈی (انتہائی مذہبی یہودی) اور صہیونی سیاسی حلقوں میں کافی بااثر ہیں، نے قیدی فلسطینی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار فوجیوں کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں گرفتار کرنے کے بجائے عزت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے فوجیوں سے ملاقات میں کہا کہ آپ مکمل طور پر بری ہو جائیں گے۔ کسی اور ملک میں یہ کام کرنے پر آپ کو انعام دیا جاتا!

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنسی زیادتی کے کے ساتھ

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا