City 42:
2025-11-15@10:20:33 GMT

صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف بیرونِ ملک روانہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بیرونِ ملک دورے کے لیے روانہ ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع  نے کہا کہ نواز شریف جاتی امرا سے لاہور ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے، نواز شریف اپنے معمول کے طبی معائنے کے لئے لندن جا رہے ہیں۔

نواز شریف سوا 9 بجے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں،  نواز شریف کی واپسی 2 ہفتوں بعد ہونے کا امکان ہے۔

ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور لاہور نواز شریف

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ پنجاب کوپ 30 میں شرکت کے بعد واپس لندن پہنچ گئیں

لندن ( نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ 30 میں شرکت کے بعد برازیل سے واپس لندن پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک دن لندن میں قیام کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب لدن میں ایک روز قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوپ 30 کانفرنس کے سلسلے میں برازیل میں 5 روز تک قیام کیا، انہوں نے کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف ایک بار پھر لندن روانہ
  • نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کوپ 30 میں شرکت کے بعد واپس لندن پہنچ گئیں
  •  نواز شریف طبی معائنے کے لئے لندن روانہ ہوگئے  
  • وی نیوز ایکسکلیوسیو: نواز شریف مریم نواز کو وزیر اعظم دیکھنے کے خواہشمند ہیں، محمد زبیر
  • پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف قومی اسمبلی میں پہنچ گئے،ممبران کا استقبال
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف قومی اسمبلی میں پہنچ گئے