متحدہ عرب امارات کی وفاقی عدالت نے شادی شدہ خاتون سے نامناسب آن لائن رابطے کے الزام میں ایک نوجوان کو 3 ماہ قید کی سزا سنادی، جبکہ شواہد نہ ہونے پر خاتون کو مکمل طور پر بری کردیا۔

امارات الیوم کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کوئی تکنیکی تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔

شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج

مقدمے کا آغاز اس وقت ہوا جب خاتون کے شوہر نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیوی اور ایک نوجوان کے درمیان انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ پر رومانوی پیغامات اور ذاتی تصاویر کا تبادلہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے آن لائن عشق کا انجام، شادی کے بعد نوجوان کا دلہن کو پہچاننے سے انکار

تحقیقات کے مطابق رابطہ اُس سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شروع ہوا جس کے ذریعے خاتون گھریلو مصنوعات فروخت کرتی تھیں، جو بعد میں جذباتی گفتگو میں تبدیل ہوگیا۔

ملزم کا مؤقف: خاتون کو طلاق یافتہ سمجھا

تحقیقات میں نوجوان نے پیغامات بھیجنے کا اعتراف کیا، مگر یہ مؤقف اختیار کیا کہ وہ خاتون کو طلاق یافتہ سمجھتا تھا اور اس کا مقصد شادی کرنا تھا۔
اس نے بتایا کہ گفتگو اس وقت بڑھی جب خاتون نے اپنے ازدواجی مسائل کا ذکر کیا۔

خاتون نے الزامات مسترد کردیے

خاتون نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے اس کے ملکیتی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور یہ معاملہ گھریلو جھگڑوں کا شاخسانہ ہے۔

اس کے وکیل نے بھی عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ تکنیکی شواہد صفر ہیں اور شوہر کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

عدالت: سزا صرف ٹھوس شواہد پر دی جا سکتی ہے

ریموٹ سماعت کے دوران دونوں فریقوں نے الزامات سے انکار کیا، لیکن عدالت نے قرار دیا کہ فوجداری مقدمات میں سزا دینے کے لیے ٹھوس، ناقابلِ تردید شواہد ضروری ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے آن لائن جیون ساتھی کی تلاش، سوہنا سپنا یا حقیقت؟، خاتون نے 3 ماہ میں 35 لاکھ کما لیے

عدالت نے کہا کہ خاتون کے خلاف کسی قسم کا تکنیکی یا ثبوتی ربط موجود نہیں لہٰذا انہیں فوجداری قانون کی دفعہ 212 کے تحت بری کیا جاتا ہے

نوجوان کو 3 ماہ قید

اس کے برعکس عدالت نے نوجوان کو اس کی ابتدائی تحقیقات میں اعترافی بیان، عدالت میں دی گئی وضاحت، اور شوہر کی گواہی کی بنیاد پر 3 ماہ جیل کی سزا سنائی۔

عدالت نے اس کا موبائل فون ضبط کرنے، متعلقہ ڈیٹا حذف کرنے اور عدالتی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

نوجوان نے پوری کارروائی کے دوران یہی مؤقف رکھا کہ وہ خاتون کو  طلاق یافتہ سمجھتا تھا اور اُس سے متعلق اس کی نیت غلط نہیں بلکہ شادی کی خواہش پر مبنی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آن لائن محبت متحدہ عرب امارات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ن لائن محبت متحدہ عرب امارات عدالت نے خاتون نے خاتون کو

پڑھیں:

بہنوں کی عمر میں 10 ماہ کا فرق کیوں؟ نادرا نے خاتون کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کر دیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی رہائشی ایک خاتون اپنے بچوں سمیت سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نادرا گزشتہ 11 سال سے ان کا شناختی کارڈ جاری نہیں کر رہا ہے۔

’نادرا والے میرا مذاق اڑاتے ہیں‘، متاثرہ خاتون

خاتون نے عدالت کو بتایا ’میں گیارہ سال سے نادرا دفتر کے چکر لگا رہی ہوں۔ وہ لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں اور کارڈ نہیں بناتے۔ میرے والدین اور بہنوں کے شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں۔ مجھ سے چھوٹی بہن کا بھی کارڈ بن گیا ہے، مگر میرا نہیں بن رہا۔‘

نادرا کا اعتراض: بہنوں کی عمر میں صرف 10 ماہ کا فرق

خاتون کے مطابق نادرا حکام انہیں یہ کہہ کر کارڈ بنانے سے انکار کر رہے ہیں کہ 2 بہنوں کی عمروں میں صرف 10 ماہ کا فرق کیسے ہو سکتا ہے؟

قانونی موقف: 7 ماہ کا فرق بھی قابلِ قبول

خاتون کے وکیل عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ نادرا کے اپنے قوانین کے مطابق 7 ماہ عمر کے فرق کی صورت میں بھی شناختی کارڈ جاری کیا جا سکتا ہے، لہٰذا 10 ماہ کے فرق کی بنیاد پر اعتراض بلاجواز ہے۔

عدالت نے نادرا سے جواب طلب کرتے ہوئے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بہنوں کی عمر میں فرق سندھ ہائیکورٹ شناختی کارڈ نادرا

متعلقہ مضامین

  • پاکستان یاترا کے دوران لاپتہ بھارتی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی کرلی
  • بھارت سے آئی خاتون کا واپسی سے انکار، اسلام قبول کرکے پاکستانی شخص سے شادی کرلی
  • لاپتہ سکھ خاتون یاتری نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کرلی
  • نوجوان خاتون مداح کے تعریف کرنے پر شاہد آفریدی کا دلچسپ ردعمل
  • بہنوں کی عمر میں 10 ماہ کا فرق کیوں؟ نادرا نے خاتون کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کر دیا
  • خاتون نے دیور کے ساتھ مل کر شوہر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا
  • جاپانی خاتون نے اے آئی کریکٹر سے شادی رچالی
  • اسلام آباد ، وانا دہشتگردحملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے ہے: محسن نقوی
  • کراچی؛ ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، ہنگامہ آرائی کیس میں لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع