بھارت کی ایک سکھ خاتون یاتری، جو بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے پاکستان آئی تھیں، لاپتہ ہونے کے چند روز بعد شیخوپورہ میں اسلام قبول کرنے اور ایک مقامی شہری سے شادی کرنے کی اطلاع پر سرکاری اور سکھ مذہبی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

کپورتھلہ (بھارتی پنجاب) کی 48سالہ سربجیت کور جنہیں ابتدا میں ’لاپتہ‘ قرار دیا گیا تھا، 4 نومبر کو تقریباً 200 یاتریوں کے ہمراہ اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان داخل ہوئی تھیں۔ یہ جتھا ’پرکاش پروب‘ کے موقع پر ننکانہ صاحب، کرتارپور اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آیا تھا۔ بیشتر یاتری 13 نومبر کو واپس بھارت لوٹ گئے، تاہم سربجیت کور ان میں شامل نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کی امریکی بہو: ’شادی کرکے شوہر کو امریکا لے جانے نہیں بلکہ پاکستان میں رہنے آئی ہوں‘

بھارتی اور پاکستانی امیگریشن ریکارڈ میں ان کی واپسی کا اندراج نہ ہونے پر ان کی تلاش شروع کی گئی، مگر بعد ازاں سامنے آنے والے ایک نکاح نامے سے تصدیق ہوئی کہ خاتون نے اسلام قبول کرکے اپنا نام ’نور‘ رکھا اور 42سالہ پاکستانی شہری ناصر حسین سے نکاح کر لیا ہے۔

نکاح 5 نومبر کو ضلع شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں ہوا، جس میں 10 ہزار روپے حق مہر ادا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صحافی نے پاکستان آکر چترالی نوجوان سے شادی رچا لی

نکاح نامے میں سربجیت کور نے خود کو مطلقہ اور دو بچوں کی ماں ظاہر کیا ہے۔ سربجیت کور کے سابق شوہر کرنیل سنگھ تقریباً 30 برس سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔

بھارت میں ان کے اہلِ خانہ کے مطابق خاتون کی گمشدگی کی خبر پر پنجاب پولیس اور مرکزی ایجنسیاں حرکت میں آ گئیں جبکہ بھارتی مشن پاکستان سے رابطے میں ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کیا اور شادی کی، جبکہ امیگریشن اور سیکیورٹی ادارے معاملے کی معمول کی قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سربجیت کور لاپتہ بھارتی سکھ خاتون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سربجیت کور سربجیت کور

پڑھیں:

جوہی چاولہ نے بھارتی بزنس مین جے مہتا کے ساتھ شادی چھ سال تک خفیہ کیوں رکھی؟

بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر جے مہتا سے ملاقات اور چھ سال تک شادی کو پوشیدہ رکھنے سے متعلق دلچسپ انکشافات کر دیے۔

قیامت سے قیامت تک، ڈر اور عشق جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی جوہی چاولہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے شادی کے لیے رضا مندی کے بعد جے مہتا کو ایک برس تک انتظار کرایا۔

انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں ان کا مقام بننے لگا تھا اور چیزیں بہتر ہونا شروع ہوگئیں تھیں۔ وہ اس جگہ پر پہنچ کر کیریئر کو کھونا نہیں چاہتی تھیں۔وہ کام جاری رکھنا چاہتی تھیں اور یہ سب اس کے درمیان ہو رہا تھا۔ اس لیے ہم خاموش رہے اور انہوں نے کام جاری رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل جے ان کو روزانہ خطوط لکھا کرتے تھے۔ شادی کے بعد وہ سب بند ہوگیا۔ ان دنوں ہم ایک دوسرے کو خطوط اور کارڈ بھیجا کرتے تھے جو اب ای میلز اور واٹس ایپ میسجز میں بدل چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جے اور وہ ایک ڈنر پر ملے جس کے بعد وہ ان کے ارد گرد گھومنے لگے۔ ایک بار ان کی سالگرہ پر جے نے لال گلابوں سے بھرا ٹرک ان کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے جے کو ’ہان کہنے کے لیے ایک سال تک انتظار کرایا۔

واضح رہے جوہی چاولہ اور جے مہتا نے 1995 میں شادی کی تھی لیکن انہوں نے اس متعلق کسی کو نہیں بتایا۔ اس حوالے سے مداحوں کو 2001 میں جوہی چاولہ کی پہلی بیٹی جھانوی مہتا کی پیدائش کے موقع پر معلوم ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • سکھ یاتری خاتون کی پاکستانی شہری سے شادی، اداروں کی جانب سے تلاش کا سلسلہ جاری
  • بھارت سے آئی خاتون کا واپسی سے انکار، اسلام قبول کرکے پاکستانی شخص سے شادی کرلی
  • شادی شدہ خاتون سے آن لائن تعلق کا کیس، خاتون بری جبکہ مرد کو جیل کی سزا
  • بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران لاپتا بھارتی سکھ یاتری سے متعلق بڑا انکشاف
  • لاپتہ سکھ خاتون یاتری نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کرلی
  • جنوبی افریقہ بھارت سے خوفزدہ ہوگیا؟ کپتان کے خلاف بمراہ کے شرمناک بیان پر خاموشی اختیار کرلی
  • بھارتی کرکٹر نے خاتون کیخلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرادیا
  • جوہی چاولہ نے بھارتی بزنس مین جے مہتا کے ساتھ شادی چھ سال تک خفیہ کیوں رکھی؟
  • جاپانی خاتون نے اے آئی کریکٹر سے شادی رچالی