Daily Mumtaz:
2025-11-14@16:14:17 GMT

بھارتی کرکٹر نے خاتون کیخلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرادیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

بھارتی کرکٹر نے خاتون کیخلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرادیا

نئی دلی (ویب ڈیسک)دہلی کیپیٹلز کی نمائدنگی کرنے والے کھلاڑی وپراج نگم نے خاتون کے خلاف ہراساں کرنے کی ایف آئی آر درج کروا دی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کی نمائدنگی کرنے والے کھلاڑی وپراج نگم نے خاتون کے خلاف ہراساں کرنے کی ایف آئی آر درج کروا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وپراج نگم نے اتر پردیش کے بڑابانکی ضلع کے کوتوالی نگر میں خاتون کے خلاف ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی باقاعدہ شکایت درج کرائی۔

دہلی کیپیٹلز کے اسٹار کھلاڑی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں ایک موبائل نمبر سے متعدد دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں۔ نمبر بلاک کرنے کے بعد انہیں بیرونی ممالک کے نمبروں سے کال موصول ہونا شروع ہوگئیں۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید بتایا گیا کہ فون کالز میں خاتون نے انہیں مطالبے نہ پورے کرنے پر جھوٹے کیسز میں پھنسانے کی دھمکی دی۔

کرکٹرز نے دعویٰ کیا کہ خاتون نے ان سے نامعقول مطالبات پورے کرنے کی مانگ کی اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے کوئی ویڈیو ریلیز کرنے کی دھمکی بھی دی۔

وپراج کا کہنا تھا کہ ہراسانی سے ان کے کیریئر اور ذہنی صحت پر شدید اثر پڑا ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایف ا ئی ا ر کرنے کی

پڑھیں:

کراچی، شہریوں پر رعب جمانے اور ہراساں کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی:

کھارادر پولیس نے شہریوں پر رعب جمانے اور انہیں ہراساں کرنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی کے مطابق گرفتار جعلی پولیس اہلکار کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے پولیس ٹی شرٹ، پولیس کیپ اور 2 بیگ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کھارادر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو ہراساں کر کے پولیس کو بدنام کر رہا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ کھارادر پولیس نے دوران پیٹرولنگ ملزم کو روکا تو اس نے خود کو پولیس کانسٹیبل ظاہر کیا تاہم شک کی بنا پر پولیس اسے تھانے لے گئی اور تفتیش کے دوران وہ جعلی پولیس اہلکار نکلا جس پر اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عدنان اس سے قبل بھی مقدمہ الزام نمبر 402/2022 بجرم دفعہ 380 کے تحت اسلام آباد میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے تاہم پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • صیہونی صحافی کی دھمکی کیبعد، جولانی حکومت الاقصیٰ کانفرنس کے انعقاد سے دستبردار
  • راولپنڈی: خود کو سرکاری آفیسر بتا کر بھتہ وصول کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج
  • مقبوضہ کشمیر، انتظامیہ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا
  • بھارتی ایئرلائنزکو5ایئرپورٹس پربم بلاسٹ کی دھمکی
  • کراچی، شہریوں پر رعب جمانے اور ہراساں کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • نارووال: پولیس تشدد سے خاتون جاں بحق، 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
  • نارووال: پولیس تشدد سے خاتون جاں بحق، 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
  • راولپنڈی؛ شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
  • ایف بی آئی چیف کی گرل فرینڈ کا پوڈکاسٹر کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ