پاکستان میں پہلی بار ایشیا-اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن سمٹ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پاکستان نے پہلی بار 'ایشیا-اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن' (ایسوشیو) ڈیجیٹل سمٹ کی میزبانی حاصل کر لی ہے۔ نومبر 2026 میں تین روزہ سمٹ پاکستان میں منعقد ہوگا، جس میں حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوگی۔ سمٹ میں 24 سے زائد ممالک اور ایک ہزار سے زائد آئی ٹی ماہرین شرکت کریں گے، جس سے پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کو بین الاقوامی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔ یہ کامیابی وزارتِ آئی ٹی اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشوں کی مرہونِ منت ہے۔ ستمبر میں ایسوشیو کے چیئرمین سٹین سنگھ نے پاکستان کا دورہ کیا اور ملکی آئی ٹی انفراسٹرکچر کو سراہا۔ ایسوشیو ڈیجیٹل سمٹ میں آسٹریلیا، چین، نیوزی لینڈ، ملائشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک شریک ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے میچ میں پاکستان کی عمان کیخلاف شاندار فتح
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی۔دوحہ میں جاری ایونٹ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاکستان شاہینز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کی جانب سے اوپننگ بیٹر محمد نسیم صرف 6 رنز بنا سکے جب کہ معاذ صداقت 54 گیندوں میں 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی بدولت 96 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔یاسر خان 26 رنز بنا سکے، محمد فائق نے 19 رنز بنائے، کپتان عرفان خان نے 44 جب کہ سعد مسعود 19 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔عمان کی جانب سے شفیق جان، مظاہر رضا، جے اودہرا اور وسیم علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان حماد مرزا نے 34 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹر صفیان یوسف 3، کاران سنوویل 26، وسیم علی 5، ناریان شیشو 1، آریان بشت 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ زکریا اسلام 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔عمان کی جانب سے جے اودہرا اور شفیق جان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، سامے شیوسترا اور مظاہر رضا بالترتیب 1 اور 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔عبید شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ معاذ صداقت اور سعد مسعود نے 2 ، 2 وکٹ اپنے نام کی۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان شاہینز اپنا اگلا میچ اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔