بوسٹن(ویب ڈیسک)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سنگِ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے مانڈے نائٹ را کے دوران ڈومینک مسٹیریو Dominik Mysterio کو شکست دے کر پہلی بار انٹر کانٹینینٹل چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

یہ مقابلہ امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن کے مشہور ٹی ڈی گارڈن میں منعقد ہوا، جہاں سینا نے زبردست استقبال کے بعد ناظرین سے الوداعی خطاب کیا، تاہم تقریر کے دوران ڈومینک مسٹیریو نے انہیں چیلنج کیا، جس پر WWE کے چیف کنٹینٹ آفیسر ٹرپل ایچ نے فوراً ایک ٹائٹل میچ کا اعلان کر دیا۔جان سینا کا الوداعی مقابلہ دسمبر میں ہوگا۔مقابلے میں مسٹیریو نے بھرپور حملے کیے، مگر سینا نے ایک موقع پر فراگ اسپلیش Frog Splash موو اپناتے ہوئے ایٹیٹیوڈ ایڈجسٹمنٹ Attitude Adjustment کا زوردار وار کیا، جس کے نتیجے میں مسٹیریو کا 204 دن کا چیمپئن شپ دور ختم ہو گیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی جان سینا نے وہ واحد اعزاز یعنی گرینڈ سلم بھی حاصل کر لیا جو ان کے 23 سالہ کیریئر میں باقی تھا۔

اب سینا کے پاس WWE کی تاریخ کے تمام بڑے اعزازات ہیں جس میں WWE چیمپئن شپ، یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ، ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ اور اب انٹر کانٹینینٹل چیمپئن شپ شامل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن، 75 افراد، 15 گھروں اور 5 دکانوں کو چیک کیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی سٹی زون کی سپر وژن میں آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔

سرچ آپریشن کے دوران گھروں اور دکانوں کے ساتھ ساتھ 40 موٹر سائیکلوں اور 30  گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہریوں پر رعب جمانے اور ہراساں کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • کیمپس سے کیریئر تک!
  • فیصل آباد نے انٹریونٹ باسکٹ بال چمپئن شپ جیت لی
  • کراچی: انٹر پری میڈیکل 2022 کے نتائج میں رد و بدل کیس اینٹی کرپشن کورٹ میں داخل
  • جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کیریئر میں اہم ترین اعزاز حاصل کرلیا
  • ویمنز ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم پہلی بار چیمپئن بن گئی
  • پاکستن نے فراست پر مبنی زری و مالیاتی پالیسیوں کے ذریعےمعاشی استحکام حاصل کرلیا؛گورنراسٹیٹ بینک
  • ممتاز گلوکار اے نئیر کی وفات کو 9 برس بیت گئے
  • اسلام آباد پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن