لاپتہ سکھ خاتون یاتری نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی یاترا کے لیے بھارت سے آنیوالے جتھے میں شامل سکھ خاتون سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق خاتون کا اسلامی نام نور رکھا گیا ہے، نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو ضلع شیخوپورہ کے فاروق آباد کے رہائشی پاکستانی شہری ناصر حسین سے نکاح کیا۔
نکاح میں 10 ہزار روپے حق مہر درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے۔ سربجیت کور 4 نومبر کو بھارتی یاتریوں کے ساتھ پاکستان آئی تھیں لیکن 13 نومبر کو بھارت واپس جانے والے یاتریوں میں شامل نہیں تھیں جب کہ اسی روز ان کا ویزہ بھی ختم ہوگیا تھا۔
بھارتی ریاست بہار میں الیکشن میں حکمران اتحاد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا
اسی بنا پر انہیں لاپتہ قرار دے کر تلاش شروع کی گئی تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ خاتون نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کر لی ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستانی شہری
پڑھیں:
تصدیق کر رہا ہوں، اسلام آباد میں حملہ کرنیوالا افغان تھا: طلال چودھری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، ہمیں شوق نہیں کسی کا الزام کسی پر لگائیں۔ افغانستان سے بات چیت ناکام ہونے کی وجہ افغانستان کی ہچکچاہٹ ہے۔ تصدیق کر رہا ہوں اسلام آباد میں حملہ کرنے والا افغان شہری تھا، افغانستان کے پاس فضائیہ نہیں، پھر لانگ رینج حملوں کا دعویٰ کیسے کیا؟ خود کش حملہ آور کو نہ پاکستانی زبان آتی تھی نہ پاکستانی کرنسی کا معلوم تھا، افغانستان صرف خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کر سکتا ہے۔ ثالثوں کے سامنے رکھنے کیلئے ہمارے پاس بہت سارے ثبوت ہیں ۔ کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان طالبان امیر ہیت اللہ کی بیعت کر رکھی ہے، اگر کالعدم ٹی ٹی پی افغان امیر کی بیعت میں نہیں تو فتویٰ کیوں نہیں دیتے؟ مہاجرین افغان حمایت سے اسلحہ لیکر رات کے اندھیرے میں سرحد پار نہیں کرتے، افغانستان سے بات چیت ناکام ہونے کی وجہ افغانستان کی ہچکچاہٹ ہے، کسی بھی طرح کی ٹھوس ضمانتیں پاکستان کو نہیں افغانستان کو دینی ہیں۔ افغانستان کے کہنے پر تین بار ڈرافٹ تبدیل کئے گئے۔