ممبئی(شوبز ڈیسک)شاہ رخ خان نے جمعرات کو ممبئی میں ایک رئیل اسٹیٹ ایونٹ کو مداحوں کے لیے پرجوش لمحہ بنا دیا۔ دبئی کے بزنس مین رضوان سجان نے 55 منزلہ نئی ٹاور عمارت شاہرُخز بائے ڈینیوب کا آغاز کیا، اور کنگ خان خود اس کی تقریبِ رونمائی کے لیے پہنچے۔

ایونٹ کا آغاز پرسکون انداز میں ہوا جہاں رضوان سجان نے یاد کیا کہ کس طرح ایک بار انہوں نے شاہ رخ خان کی اہلیہ سے اُس وقت ویڈیو کال پر بات کی جب وہ طبیعت کی ناسازی کے باعث آرام کر رہی تھیں۔ لیکن فلم اسٹار کے اسٹیج پر آتے ہی ماحول یکسر تبدیل ہو گیا۔

شاہ رخ خان، جنہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اب عوام میں “عید کے چاند” کی طرح نظر آتے ہیں، حسبِ روایت اپنے جملوں اور اسٹائل سے ہال میں بیٹھے لوگوں کو خوش کر گئے۔

60 سالہ اداکار اس عزت افزائی پر جذباتی بھی دکھائی دیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مرحومہ والدہ یہ لمحہ دیکھ کر بہت فخر محسوس کرتیں۔ ہنستے ہوئے کہا، “جب میں بچوں کو دبئی لے کر جاؤں گا تو کہوں گا دیکھو، یہ تمہارے پاپا کی بلڈنگ ہے… حالانکہ یہ رضوان بھائی کی ہے۔”

شاہ رخ نے بتایا کہ انہیں پہلے لگا تھا یہ تقریب دبئی میں ہوگی مگر رضوان سجان نے اسے ممبئی میں کرنے پر زور دیا کیونکہ بھارت ان کے دل کے قریب ہے۔

شاہرُخز بائے ڈینیوب کو صرف ایک کمرشل ٹاور نہیں بلکہ دبئی کا نیا ٹورسٹ اٹریکشن قرار دیا جا رہا ہے—ایک ایسا شہر جہاں شاہ رخ پہلے ہی کروڑوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

ٹاور کی خصوصیات بھی غیر معمولی ہیں۔ رضوان سجان کے بیٹے عادل کے مطابق عمارت میں ہیلی پیڈ اور ایئر ٹیکسی اسٹیشن بھی شامل ہوگا، جب کہ دبئی 2026 میں فلائنگ ٹیکسی سروس شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

داخلے پر شاہ رخ خان کے مشہور فلمی پوز میں ان کا مجسمہ بھی نصب کیا جائے گا، اس امید کے ساتھ کہ لوگ یہاں ویسے ہی تصویریں کھنچوائیں گے جیسے ممبئی میں منت کے باہر قطار بناتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رضوان سجان شاہ رخ خان

پڑھیں:

برطانیہ میں بہروپئے نے انتہا کردی! ایڈمرل بن کر فوجی تقریب میں شرکت

برطانیہ میں ایک شخص نے جعلی ایڈمرل بن کر جنگ عظیم کے فوجیوں کی یاد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی، نہ صرف سلامی دی بلکہ جنگی یادگار پر پھول بھی چڑھا دیے، جس پر رائل نیوی نے اسے سابق فوجیوں کی توہین قرار دیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق برطانیہ میں ایک بہروپئے نے فوجی تقریب میں ایسا دھوکا دیا کہ سب حیران رہ گئے۔ شخص نے خود کو ریئر ایڈمرل ظاہر کرتے ہوئے شمالی ویلز کے شہر لینڈڈنو میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور دوسری جنگِ عظیم میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

تقریب کے دوران وہ یادگار کے سامنے باقاعدہ فوجی انداز میں سلامی دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اس نے ریئر ایڈمرل کی وردی پہن رکھی تھی جس پر بارہ تمغے سجے ہوئے تھے، جنہیں بعد میں جعلی سمجھا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ شخص اس سے قبل بھی مختلف یادگاری تقریبات میں اسی طرح شریک ہوتا رہا ہے۔

رائل نیوی نے اس عمل کو ’’سابق فوجیوں کی توہین‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ممکنہ طور پر 1894 کے یونیفارمز ایکٹ کے تحت جرم بھی ہوسکتا ہے، جس کے تحت فوجی وردی یا عہدے کی جعلی نمائندگی قابلِ سزا فعل ہے۔

واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راجکمار راؤ اور پترالیکھا کے گھر بیٹی کی پیدائش، شادی کی چوتھی سالگرہ یادگار بن گئی
  • پاکستان میں امریکی کمپنیوں کے لیے منافع بخش مواقع موجود ہیں،رضوان سعید شیخ
  • بینکوں کے اثاثے 10 سال میں بڑھے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
  • حکومت نے مالیاتی ہدف عبور کرلیا، قرض کی ضرورت کم ہونے کا امکان ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
  • ممبئی، سینئر ترین اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں چل بسیں
  • برطانیہ میں بہروپئے نے انتہا کردی! ایڈمرل بن کر فوجی تقریب میں شرکت
  • دھرمیندر کی نجی ویڈیو لیک کرنے پر ممبئی کے اسپتال کا اسٹاف ممبر گرفتار
  • کیماڑی، ڈاکس، تھانوں کی حدود میں منشیات و جوا ء سٹے اڈوں کی دھوم
  • بالی ووڈ کے سینئر اداکار پریم چوپڑا کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل