بالی ووڈ کی سینئر ترین اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں چل بسیں

ممبئی (نیوزڈیسک)اداکارہ کے خاندان کے ایک قریبی دوست نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی اور نہ ہی خاندان نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری کیا۔

فروری 1927 کو لاہور میں پیدا ہونے والی اوما کشیاب المعروف کامنی کوشل اپنی سات دہائیوں پر مشتمل فلمی اور ٹیلی ویژن کیریئر کے باعث جانی جاتی تھیں۔

انھوں نے لال سنگھ چڈھا، کبیر سنگھ، دو راستے اور نیچا نگر میں یادگار کردار ادا کیے۔ 1946 کی فلم نیچا نگر سے اپنے ہندی سینما کے کیریئر کا آغاز کرنے والی کامنی کوشل 1940 کے عشرے کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ایکٹریس تھیں۔

انھوں نے اس عہد کی ہٹ فلموں آگ، شہید، ندیا کے پار اور ضدی میں کام کیا۔ کامنی کوشل نے اپنے عہد کے چوٹی کے اداکاروں دلیپ کمار، دیو آنند اور راج کپور کے ساتھ کام کیا، ان کی آخری فلم عامر خان کی لال سنگھ چڈھا تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کامنی کوشل

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی