رنویر شورے نے چاندنی چوک ٹو چائنہ‘ کی ناکامی کی اصل وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنویر شورے نے نکھل ایڈوانی کی ایکشن کامیڈی فلم چاندنی چوک ٹو چائنہ کی باکس آفس ناکامی پر کھل کر بات کی ہے۔
53 سالہ اداکار نے حالیہ گفتگو میں انکشاف کیا کہ فلم کی کہانی مضبوط تھی مگر اس کا نتیجہ وہ نہیں نکلا جو نکلنا چاہیے تھا۔ بولی وُڈ ببل سے بات کرتے ہوئے رنویر نے صاف کہا کہ اسکرپٹ فلم سے بہتر تھی۔
انہوں نے فلم کی تخلیقی سمت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر اسکرپٹ اچھی ہو اور فلم اس معیار تک نہ پہنچ پائے تو یہ ذمہ داری سیدھی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر پر ہی آتی ہے۔
رنویر نے مزید واضح کیا کہ اگر کہیں کمی ہوئی تو وہ فلم کی تخلیقی قیادت سے ہوئی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب فلم کی خامیوں پر بات ہوئی ہو۔ 2021 میں نکھل ایڈوانی بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ فلم کے دوران تخلیقی اختلافات، بے ترتیبی اور متعدد فیصلے کرنے والوں کے باعث حالات بگڑتے گئے۔
نکھل کے مطابق بہت زیادہ کیپٹن تھے۔ میں اور اکشے فلم کو ایک سمت لے جانا چاہتے تھے، رمیش سِپّی دوسری، روہن سِپّی اور شری دھر راگھون تیسری سمت۔ ایک وقت کے بعد میں نے ہار مان لی کیونکہ میری بات سنی ہی نہیں جا رہی تھی۔
2009 میں ریلیز ہونے والی اس مارشل آرٹس کامیڈی میں اکشے کمار اور دپیکا پڈوکون مرکزی کرداروں میں تھے، جب کہ مترن چکرورتی، گورڈن لیو اور رنویر شورے نے اہم رول نبھائے تھے۔
فلم ایک ایسے باورچی سدھو کی کہانی پر مبنی تھی جسے غلطی سے چین کے ایک افسانوی جنگجو کا جنم سمجھ لیا جاتا ہے، اور یوں اس کی زندگی ایک غیر معمولی سفر میں بدل جاتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فلم کی
پڑھیں:
لاہور میں گھر کے باہر کھیلتی ہوئی 5 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
لاہور کے علاقے نشترکالونی میں گھر کے باہر کھیلنے کے دوران 5 سال کی بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے نشتر کالونی میں کھلے مین ہول میں گر کر گرنے والی بچی کی شناخت سحر شاہد کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔پولیس نے ایم سی ایل کنٹریکٹر سمیت تین افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ واسا اور ایم سی ایل کے کنٹریکٹر نے تعمیراتی کام کے دوران مین ہول کا ڈھکن ہٹایا، مین ہول کا ڈھکن ہٹانے کے بعد حفاظتی انتظامات مکمل نہیں کیے گیے۔
ایف آئی آر کے مطابق واسا اور ایم سی ایل کی غفلت کے باعث گلی میں کھیلتی بچی مین ہول میں گری، مقامی لوگوں نے بچی کو بچانے کی کوشش کی، لیکن جانبرنہ ہوسکی۔