data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں 140-Aکی ترمیم نہ ہونے سے مایوسی ہوئی۔ لوکل باڈیز ترمیم کے لئے ایم کیو ایم نے روایتی رویہ رکھتے ہوئے 22اراکین قومی اسمبلی کی طاقت استعمال نہیں کی۔جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنی بھرپور قوت سے اپنی ساری باتیں منوالیں۔ بلاول بھٹو کا یہ دعوی بھی غلط ہے کہ انہوں نے بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ اختیارات دیئے ہیں۔ جبکہ پی پی پی کا اپنا میئر ترقیاتی کاموں کے لئے سندھ حکومت کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کا محتاج ہے۔ جبکہ سعید غنی نے چھ ارب سئے زائد کے منصوبے کے ایم سی سے چھین کر کے ڈی اے کو دے دیئے تھے۔ اس لئے کمزور ترین بلدیاتی نظام سندھ حکومت کا انمول کارنامہ ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ بائیس اراکین اسمبلی سچ بولتے ہوئے ڈر رہے ہیں۔ عوام کو ڈاکٹر عشرت العباد یاد آرہے ہیں جنہوں نے 122ارب روپے پرویزشرف سے مخالف جماعت کے نعمت اللہ خان کو کراچی کی ترقی کے لئے دلائے۔ اسی طرح مصطفی کمال کو بھی وفاق سے رقم دلائی گئی۔ ایم کیو ایم نے کتنی رقم جاری کرائی اور پیپلز پارٹی نے کراچی کو وفاق سے کتنی رقم دلائی۔ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ لوکل گورنمنٹ بل منظور کراکے بین الاقوامی اختیارات میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو دیئے جائیں۔ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائے۔ ساتھ ہی ملک بھر کی بلدیات کے ایک ساتھ الیکشن کرائے جائیں جو نئی ترمیم کے تحت ہوں۔ کراچی کی زمینیں بچانے کے لئے ججوں پر مشتمل کمیشن بنایا جائے۔ ماسٹر پلان اور سروے سندھ کے بجائے وفاق کرائے ورنہ مردم شماری کی طرح بلدیاتی سروے میں بھی کراچی کے انسان غائب کردیئے جائیں گے۔ سڑکوں کی تعمیر اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لئے وفاق اور صوبہ تین سو ارب دیں۔ کراچی میں ٹریفک جام اور جگہ جگہ رکاوٹیں اور کھنڈرات نما سڑکیں روزانہ ٹریفک حادثات پر بھی انکوائری اور تمام اداروں کی سرزنش کی جائے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ

ایک نئی سائنسی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال یادداشت اور ذہنی صلاحیتوں میں تیزی سے آنے والی کمی سے تعلق رکھ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اجزا چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں، تاہم ان کے طویل المدتی اثرات دماغی صحت کے لیے تشویش کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ تحقیق امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کے جریدے نیورولوجی میں شائع ہوئی، جس میں تقریباً 13 ہزار بالغ افراد کی آٹھ برس تک نگرانی کی گئی۔ تحقیق کے دوران کم یا بغیر کیلوریز والی مٹھاس کے سات عام اجزا کا جائزہ لیا گیا، جن میں ایسپارٹیم، سیکرین، ایسی سلفیم کے، اریتھریٹول، زائیلیٹول، سوربیٹول اور ٹیگاٹوز شامل تھے۔

تحقیقی نتائج کے مطابق وہ افراد جو روزانہ اوسطاً 191 ملی گرام مصنوعی مٹھاس استعمال کرتے تھے، جو تقریباً ایک کین ڈائٹ سوڈا میں موجود ایسپارٹیم کے برابر مقدار ہے، ان میں کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں یادداشت اور ذہنی کارکردگی میں کمی کی رفتار 62 فیصد زیادہ دیکھی گئی۔

اسی طرح درمیانی مقدار میں مصنوعی مٹھاس استعمال کرنے والے افراد میں بھی ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا خطرہ نمایاں رہا، جہاں یہ شرح کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

محققین کے مطابق یہ تعلق 60 سال سے کم عمر افراد اور ذیابیطس کے مریضوں میں زیادہ نمایاں دیکھا گیا، کیونکہ یہ افراد عام چینی کے بجائے مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق میں شامل سات میٹھے اجزا میں سے صرف ٹیگاٹوز ایسا جز تھا جس کا ذہنی صلاحیتوں میں تیز رفتار کمی سے واضح تعلق سامنے نہیں آیا، جبکہ باقی چھ اجزا اس خطرے سے منسلک پائے گئے۔

تحقیق کی مرکزی مصنفہ، یونیورسٹی آف ساؤ پالو سے وابستہ ڈاکٹر کلاڈیا کیمی سوئیموتو نے کہا کہ مصنوعی مٹھاس کو عموماً صحت مند متبادل سمجھا جاتا ہے، لیکن تحقیق کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بعض مصنوعی میٹھے اجزا طویل عرصے تک استعمال کیے جانے کی صورت میں دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

یہ مصنوعی مٹھاس عام طور پر ڈائٹ سوڈا، فلیورڈ واٹر، انرجی ڈرنکس، دہی اور دیگر کم کیلوریز والی پراسیسڈ غذاؤں میں استعمال کی جاتی ہے۔

تاہم محققین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ایک مشاہداتی تحقیق ہے، اس لیے اس سے یہ حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ مصنوعی مٹھاس ہی براہِ راست یادداشت میں کمی کی وجہ بنتی ہے۔ ان کے مطابق ان نتائج کی مزید تصدیق اور مختلف متبادل میٹھے اجزا کے اثرات جانچنے کے لیے مزید سائنسی تحقیق کی ضرورت ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن