وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خود کش حملہ کرنے والا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا۔طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا، وانا اور اسلام آباد کے حملوں میں شواہد دیکھ کر ہم نے بھارت اور افغانستان کا نام لیا، معلومات ثالثوں سے شیئرکریں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا فرض ہے کہ وفاق کے ساتھ ایک پیج پر رہے، سہیل آفریدی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ دہشتگردی کے معاملے پر اپنے لیڈر سے ملنا چاہتے ہیں، وانا اور اسلام آباد کے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے لیے کیا ملاقات کی ضرورت ہے؟واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے

 تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر کون ؟

اسلام آباد کچہری حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کچہری حملے کا سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا جسے راولپنڈی سے اور ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ہینڈلر اور سہولت کار دہشتگرد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اور سکیورٹی اداروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے سےقبل سہولت کار اورخودکش حملہ آور نے متعدد بارجوڈیشل کمپلیکس کا جائزہ لیا۔واضح رہے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے جب کہ گزشتہ روز سکیورٹی اداروں نے حملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس تک لانے والے موٹرسائیکل رائیڈر کو گرفتار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے ایک سروے شروع کرنے جا رہے ہیں، طلال چوہدری کا اعلان
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر کون ؟
  • تصدیق کر رہا ہوں، اسلام آباد میں حملہ کرنیوالا افغان تھا: طلال چودھری 
  • افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری
  • خودکش بھارتی دہشتگرد افغانستان سے باجوڑ،وہاں سے پیرودھائی آیا
  • عدالتوں پر حملہ پاکستان پر وار، دہشتگردی کے معاملے پر سیاست نہیں کی جائےگی، بیرسٹر گوہر
  • آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ تو ’ویک اپ کال‘ ہے: خواجہ آصف
  • اسلام آباد دھماکے میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑیں گے: محسن نقوی
  • اسلام آباد خودکش دھماکہ ’ویک اپ کال‘، ہم حالت جنگ میں ہیں:وزیر دفاع