اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر کون ؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
اسلام آباد کچہری حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کچہری حملے کا سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا جسے راولپنڈی سے اور ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ہینڈلر اور سہولت کار دہشتگرد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اور سکیورٹی اداروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے سےقبل سہولت کار اورخودکش حملہ آور نے متعدد بارجوڈیشل کمپلیکس کا جائزہ لیا۔واضح رہے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے جب کہ گزشتہ روز سکیورٹی اداروں نے حملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس تک لانے والے موٹرسائیکل رائیڈر کو گرفتار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سہولت کار
پڑھیں:
خودکش حملہ آور کو آن لائن رائیڈر 200 روپے جوڈیشل کمپلیکس لایا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیااسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے کے کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور جوڈیشل کمپلیکس تک کیسے پہنچا ؟ اس بات کا پولیس نے تحقیقات میں سراغ لگا لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے حملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس تک لانے والے موٹر سائیکل رائیڈر کو پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیے اسلام آباد، افغان و بھارتی پراکسی کا نشانہ، عدالت کے باہر پولیس گاڑی پر خودکش دھماکا، 12 شہید، 27 زخمیذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر نے حملہ آور کو 200 روپے میں کچہری تک پہنچایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کے گولڑہ تک پہنچنے سے متعلق بھی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان و بھارتی پراکسی نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کی عدالت کے باہر پولیس گاڑی پر خودکش دھماکا کیا جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہو گئے۔