Jang News:
2025-11-13@13:18:23 GMT

اسلام آباد کچہری حملہ، سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

اسلام آباد کچہری حملہ، سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

— فائل فوٹو

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں خودکش حملے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کچہری حملے میں ملوث سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد کچہری حملے کا سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا۔

ذرائع کے مطابق سہولت کار کو راولپنڈی جبکہ ہینڈلر کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ خودکش دھماکے سے قبل سہولت کار اور خودکش حملہ آور نے متعدد بار جوڈیشل کمپلیکس کا جائزہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہینڈلر اور سہولت کار دہشت گرد کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، سیکیورٹی اداروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام آباد سہولت کار

پڑھیں:

آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ تو ’ویک اپ کال‘ ہے: خواجہ آصف

—فائل فوٹو

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ تو ’ویک اپ کال‘ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ فوج یہ جنگ پاک افغان سرحد اور دور دراز بلوچستان میں لڑ رہی ہے، یہ ’ویک اپ کال‘ ہے کہ یہ سارے پاکستان کی جنگ ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں پاک فوج روز قربانیاں دے رہی ہے، پاک فوج روز قربانیاں دے کر عوام کو تحفظ کا احساس دلا رہی ہے۔ اس ماحول میں کابل حکمرانوں سے کامیاب مذاکرات کی اُمید رکھنا عبث ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کابل حکمران دہشت گردی روک سکتے ہیں لیکن اسلام آباد تک یہ جنگ لانا ان کا ایک پیغام ہے، کابل کے اس پیغام کا پاکستان بھرپور جواب دینے کی الحمدللہ قوت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے اسلام آباد دھماکے میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑیں گے: محسن نقوی اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی

واضح رہے کہ اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر کون ؟
  • اسلام آباد دھماکے میں ملوث 7 مشتبہ سہولت کار گرفتار
  • اسلام آباد کچہری دھماکا، خودکش حملہ آور کے سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
  • اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
  • اسلام آباد کچہری خودکش دھماکا: حملہ آور کو لانے والا موٹرسائیکل رائیڈر گرفتار
  • خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا، اسلام آباد کچہری حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار
  • افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں، ثبوت موجود ہیں، عطااللہ تارڑ
  • آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ تو ’ویک اپ کال‘ ہے: خواجہ آصف