کراچی:

ملیر برہانی ٹاؤن سوسائٹی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کیا اور اس کے بعد خود بھی خودکشی کرلی، میاں بیوی کے تین بچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح ملیر سٹی تھانے کے علاقے ملیر برہانی ٹاؤن سوسائٹی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔

شوہر کی لاش گھر کی بالائی منزل سے گلے میں پھندا لگی لٹکی ہوئی ملی اور بیوی کی گراؤنڈ فلور میں بنے کمرے میں بیڈ کے قریب سے ملی۔ شوہر کی شناخت 35 سالہ ذیشان ولد ہارون اور اس کی بیوی کی شناخت 30سالہ نثاء زوجہ ذیشان کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او ملیر سٹی عدیل شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہلاک میاں بیوی کے تین بچے ہیں اور میاں بیوی کی 12 سے 15 سال قبل شادی ہوئی تھی اور جب سے دونوں کی شادی ہوئی میاں بیوی کسی نہ کسی بات پر آپس میں لڑائی جھگڑا کرتے رہے تھے، ہلاک شوہر نجی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا جبکہ بیوی کسی اور جگہ ملازمت کرتی تھی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ بچے الگ کمرے میں اور میاں بیوی الگ کمرے میں سو رہے تھے، صبح ہونے پر شوہر نے بچوں سے باہر سے ناشتہ منگوایا اور پھر انہیں ناشتہ کروایا، کہاں والدہ کو نہیں اٹھانا وہ سو رہی ہیں اور ان کی طبیعت بھی خراب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کیا اور بچوں کو کہا اوپر نہیں آنا، پھر گھر کی بالائی منزل پر جا کر کرسی کی مدد سے پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

ایچ ایس او کے مطابق  گھریلو ناچاقیوں سے تنگ آکر شوہر نے پہلے بیوی کو قتل کیا اور پھر خود کشی کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس موقع پر موجود ہیں جبکہ ہلاک میاں بیوی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی ہے اور پولیس شواہد کی روشنی میں واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ہلاک میاں بیوی کے رشتہ داروں نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفگتو کرتے ہوئے بتایا کہ ذیشان کی 15 سال قبل ثناء سے شادی ہوئی تھی اور انکے 3 بچے بھی ہیں لیکن ذیشان کافی عرصے سے بے روزگار تھا۔ ذیشان کی نجی فیکٹریوں میں نوکریاں لگتی بھی تھیں لیکن جلد چھوٹ جایا کرتی تھیں، بے روزگاری کے باعث میاں بیوی کے درمیان جھگڑے روز کا معمول تھے۔

انہوں نے بتایا کہ زیشان نے بچوں کو ناشتہ کروایا اور کہا امی سو رہی ہیں تنگ نہیں کرنا، ذیشان نے بیوی کا گلا دبا کر خود بھی خودکشی کرلی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل میاں بیوی کی میاں بیوی کے نے بتایا کہ شوہر نے

پڑھیں:

کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار

پشاور:

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔

ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت