27ویں آئینی ترمیم، ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں: فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
— فائل فوٹو
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے 27ویں آئینی ترمیم سے قبل پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہمارا جمہوری حق ہے، کوئی کومہ فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو درست کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ آج مٹھائی بنتی ہی نہیں، آئندہ دنوں میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی۔
سینیٹر کا کہنا ہے کہ سی ایم کے پی نے امن جرگہ والا اچھا کام کیا، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی، وزیر اعظم اور صدر سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے راہ ہموار کریں۔ میں چاہتا ہوں بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، یہ کوئی اچھی چیز نہیں، میں تو ان کا خیر خوا ہوں۔
انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سیف اللّٰہ ابڑو اور احمد خان میرے بھائی ہیں، ابھی اپنے گھر پر ان کے ساتھ ناشتہ کرکے آرہا ہوں، آج ووٹ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک نہیں بلکہ مزید تین لوگ بھی ووٹ دینے کو تیار ہیں اور وہ تینوں اس وقت پارلیمنٹ میں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔