سٹی42: اسلام آباد کی کچہری میں خود کش حملہ کرنے والا بھارتی آلہ کار دہشتگرد افغانستان سے باجوڑ آیا تھا اور وہاں سے اسلام آباد پہنچا تھا۔
 پولیس کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچا  تو سخت نگرانی اور تلاشیاں ہوتے دیکھ کر وہ خوفزدہ ہو گیا اور  للکارے جانے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جب کہ خودکش حملہ آور کے اعضا اڑ کر کچہری کے اندر جاگرے۔

پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی

اسلام آباد کچہری حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہو گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج خود کش حملہ کر کے کئی شہریوں کو شہید کرنے والا بھارتی آلہ کار پہلے باجوڑ مین رہ رہا تھا۔ 

تحقیقاتی اداروں کی خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق  خودکش حملہ آور جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچا تھا۔ یہ  حملہ آور پیرودھائی سے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر  جی الیون کچہری تک آیا۔

اس  خودکش حملہ آور اپنے ساتھ موجود تباہ کن دھماکہ خیز مواد کو چھپانے کے  لئے سردی سے بچانے والی روایتی طرز کی چادر اوڑھی ہوئی تھی۔

طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد

 آئی جی اسلام آباد نے بتایا  کہ دھماکے میں 8 کلو گرام تک بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال کیے گئے ، ابھی تک جو شواہد اکٹھے کیے گئے ان کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا۔

آئی جی نے بتایا کہ  ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کو مشکوک تصور کیا جا رہا ہے۔ کیمروں کی بیک ٹریکنگ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں،  فارنزک، سی ٹی ڈی، انویسٹی گیشن، سیف سٹی اور حساس ادارے شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔

عمران خان سے وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر عدالت برہم، سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس

 اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 اسلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے جی الیون سیکٹر کی کچہری کے نزدیک زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے کچھ لمحے پہلے جائے وقوعہ پر وکلا اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اسلام آباد دھماکہ کی CCTV ویڈیو منظر عام پر اگئی pic.twitter.com/CAYnLvb728

— Mazz Bhai (@maaz_bhai0) November 11, 2025

فوٹیج میں یہ منظر بھی دکھائی دیتا ہے کہ دھماکے کے وقت ایک پولیس موبائل موقع پر موجود تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر خود کش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل عدالت کے باہر پہنچ گیا اور بظاہر عمارت کے اندر جانا چاہتا تھا تاہم سیکیورٹی چیکنگ کے باعث اندر نہ جاسکا اوردھماکے سے قبل کچھ دیر باہر سڑک پر بیٹھا رہا۔

دھماکے کی وجہ سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی اور کمشنر اسلام آباد نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام اباد خود کش دھماکا سی سی ٹی وی فوٹیج ضلعی کچہری وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا، اسلام آباد کچہری حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار
  • اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکہ، حملہ آور باجوڑ کا رہائشی نکلا
  • اسلام آباد: خودکش حملہ آور کہاں سے آیا تھا؟ ابتدائی رپورٹ آ گئی
  • اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
  • اسلام آباد کچہری خود کش دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی
  • آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ تو ’ویک اپ کال‘ ہے: خواجہ آصف
  • اسلام آباد خودکش دھماکہ ’ویک اپ کال‘، ہم حالت جنگ میں ہیں:وزیر دفاع
  • اسلام آبادجی الیون کچہری کے باہرخود کش دھماکے میں 2وکلاء بھی شہید