سعودی وزارتِ ثقافت نے اعلان کیا ہے کہ دو ثقافتوں کے میلے کا تیسرا ایڈیشن 24 دسمبر 2025 سے 6 جنوری 2026 تک ریاض میں منعقد ہوگا، جس میں عوامی جمہوریہ چین کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

یہ تقریب سعودی چینی ثقافتی سال 2025 کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تہذیبی مکالمے اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کا نواں ایڈیشن: سعودی ثقافت کی شاندار جھلک، رنگا رنگ تقریبات

میلے میں سعودی اور چینی فنون، خطاطی، مجسمہ سازی، روایتی دستکاریاں اور فیشن کے مظاہر شامل ہوں گے جو دونوں تہذیبوں کے اشتراک اور ہم آہنگی کی عکاسی کریں گے، جب کہ کھانوں کے گوشے میں سعودی اور چینی ذائقوں کا امتزاج پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل میلے کے پہلے دو ایڈیشنز میں یمن اور عراق کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا، جنہیں عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں یورپی سینما کا میلہ، ثقافتی تبادلے کا نیا باب

وزارتِ ثقافت کا کہنا ہے کہ اس تقریب کا مقصد تخلیقی شراکتوں کو فروغ دینا، فنکاروں اور دستکاروں کو مواقع فراہم کرنا، اور ثقافت کو عالمی زبان کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اقوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے، جو وژن 2030 کے ثقافتی اہداف کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ثقافتی میلہ چین سعودی عرب عراق مہمان خصوصی یمن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ثقافتی میلہ چین

پڑھیں:

گورونانک کا جنم دن، سکھ یاتریوں نے کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھ یاتریوں کے اعزاز میں پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی، PMU کرتار پور کے اشتراک سے کبڈی فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا۔ سکھ یاتری کبڈی میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ کرتار پور پاکستان زندہ باد اور سے سری اکال کے نعروں سے گونج اٹھا۔پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ کبڈی میچ میں مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کی خدمت، مہمان نوازی،کبڈی فیسٹول کے انعقاد پر میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق، سی سی او کرتاپور مینجمنٹ ابوبکر آ فتاب قریشی ا ور کبڈی فیڈریشن کا شکر گزار ہیں۔ تقریبا ت کا انعقاد، مہمان نوازی پوری دنیا کی سکھ قوم کے لیے امن کا پیغام ہے۔ ڈپٹی کمشنر نارووال، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور لوکل سکھ سنگت اور بھارت سے پاکستان آئے سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔ سکھ یاتری آج گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کرنے کے بعد لاہور پہنچیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ریاض میں ہیومن ریسورس اینڈ مین پاور ایکسپو کا آغاز، پاکستانی اداروں کی نمایاں شرکت
  • ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا 13واں ایڈیشن بھی پاکستان ٹیم کی قسمت نہیں بدل سکا
  • ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی تعاون اسلامی وحدت کی مثال بن سکتا ہے، سید رضا صالحی‌ امیری
  • ساڑھی ہماری مشترکہ ثقافت ، کسی سرحد کی ملکیت نہیں، مس یونیورس پاکستان
  • چین نے امریکی بحری جہازوں پر بندرگاہی فیس کی وصولی عارضی طور پر معطل کر دی
  • ورلڈ اسنوکر، محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا
  • چینی صدر کے خصوصی ایلچی اور وزیر آبی وسائل لی گو اینگ کی بولیویا کے نئے صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت
  • گورونانک کا جنم دن، سکھ یاتریوں نے کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کیں
  • ریاض سیزن 2025 کے تحت مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا آغاز