صوبے میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ ( آئی این پی )اہل سنت و جماعت کے رہنما فیضان اولیا کے بانی ذوالفقار علی طارقی قادری نے آستانہ عالیہ فیضان اولیا میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ، جو صوبہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے، آج اپنے ہی باشندوں کے لیے مشکلات کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقے کھنڈر کا منظر پیش کر رہے ہیں ترقیاتی منصوبے جو عوامی فلاح کے لیے شروع کیے گئے تھے، وہ تاخیر اور غفلت کا شکار ہیں۔سڑکیں جگہ جگہ سے کھدی ہوئی ہیں، مٹی کھڈے اور ادھوری تعمیرات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گرد و غبار کی وجہ سے سانس، آنکھوں اور جلد کی بیماریاں عام ہو چکی ہیں۔ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے مگر صفائی اور صحت کے نظام کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے، لوگ خوف و ہراس میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، کبھی دہشت گردی، کبھی ٹارگٹ کلنگ، کبھی اغوا برائے تاوان یہ وہ مسائل ہیں جو برسوں سے عوام کے سر پر منڈلا رہے ہیں، مگر حکومتی سطح پر کوئی سنجیدہ اقدام دیکھنے میں نہیں آ رہا۔صوبے کے مختلف اضلاع میں لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں، کاروبار ٹھپ پڑے ہیں، تعلیمی ادارے خوف کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ جہاں عوام اپنے بنیادی حقوق اور تحفظ کے لیے دہائیاں دے رہے ہیں، وہیں وزرا و اعلی حکام بیرونی دوروں، سیمیناروں اور سیر سپاٹوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔ عوامی مسائل پسِ پشت ڈال دیئے گئے اور صوبے کے حالات روز بروز مزید ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔بلوچستان آج ایک “مسائلستان” کا گڑ بن چکا ہے، جہاں ہر مسئلے کو سیاست کے رنگ میں لپیٹ کر حقیقتوں سے منہ موڑ لیا گیا ہے۔ اداروں کے درمیان رابطے کا فقدان، بدعنوانی اور بے حسی نے نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ حکومت اپنی ترجیحات درست کرے۔ امن و امان کو سیاسی بیانیوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے بحال کیا جائے۔ عوام کو تحفظ، انصاف اور سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ اگر اب بھی خوابِ غفلت سے نہ جاگا گیا تو بلوچستان کا یہ دردناک باب تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
پاک بحریہ بھارتی مشقوں سے بخوبی آگاہ،ہرطرح کے حالات کے لئے تیارہے: وائس ایڈمرل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل راجا رب نواز کا کہنا ہے کہ بھارتی مشقوں اور اطراف کے تمام حالات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو کراچی کے دورے پر وائس ایڈمرل نے کہا کہ صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہےہیں، کسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیےمکمل تیار ی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے گا اور جھوٹ بولے گا کہ پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی کارروائی سے متعلق پتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں۔