بھارت ایشیا کپ ٹرافی کو ترس گیا، آئی سی سی سے شکایت کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی:۔ ایشیا کپ میں صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کے فیصلے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ ٹرافی کے حصول کو ترس گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارت آئی سی سی اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائے گا۔
دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چار روزہ اجلاس بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سمیر سید کریں گے جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی نہ ملنے کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیوجیت سائی نے کہا کہ ہم اب تک ایشیا کپ ٹرافی کے انتظار میں ہیں، جو اے سی سی کے صدر محسن نقوی کی جانب سے ہمیں فراہم نہیں کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بی سی سی آئی نے چند روز قبل ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹرافی جلد بھارت کے حوالے کی جائے، تاہم اب تک وہ موصول نہیں ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران اٹھایا جائے گا۔
دیوجیت سائی نے کہا کہ ہم اپنی شکایت آئی سی سی کے سامنے رکھیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ آئی سی سی انصاف کرے گا اور بھارت کو ٹرافی دلائے گا۔ خیال رہے کہ 28 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا، تاہم انعامی تقریب کے دوران بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد محسن نقوی خود ٹرافی لے کر تقریب سے چلے گئے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرکٹ کونسل محسن نقوی ایشیا کپ
پڑھیں:
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔
پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔