اقبال اسٹیڈیم میں 17 سترہ سال بعد عالمی کرکٹ کی واپسی، پاکستان کا پہلے ون ڈے میں فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
فیصل آباد کے تاریخی اقبال اسٹیڈیم میں 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوگئی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ دن رات (Day/Night) کے فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔
یہ موقع فیصل آباد کے شائقین کے لیے تاریخی ہے، کیونکہ یہاں آخری بین الاقوامی میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوا تھا۔
پاکستانی اسکواڈ میں تمام بڑے نام شامل ہیں، جن میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت نوجوان بیٹر میٹھیو بریٹزکے کر رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی ٹیمبا باووما، کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن کو آرام دیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز کونٹن ڈی کوک ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار ایک روزہ میچ میں واپس آئے ہیں۔
میچ کی نگرانی سری لنکا کے سابق کپتان رانجن مادوگالے میچ ریفری کے طور پر کر رہے ہیں، جبکہ امپائرز میں آصف یعقوب (پاکستان) اور الیکس وارف (انگلینڈ) شامل ہیں۔
پاکستان اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا، حسین طلعت، حسن نواز، محمد نواز، نسیم شاہ، ابرار احمد
جنوبی افریقہ اسکواڈ:
میٹھیو بریٹزکے (کپتان)، کونٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، لوہان درے پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی، سینیتھمبا قشیلے، ڈونووَن فریرا، جارج لنڈے، کوربن بوش، بیورن فورٹین، نگیدی، لیزاد ولیمز
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB
— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز