سری لنکن ہائی کمشنر کی محسن نقوی سے ملاقات، اسلام آباددھماکے پرافسوس
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251113-08-6
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آج سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل(ر) فریڈ سری ویراتنے نے ملاقات کی۔سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیمز کے مینجرز، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف کمشنر اسلام آباد۔ آئی جی اسلام آباد پولیس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے سری لنکا ٹیم کو فراہم کردہ سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سری لنکا کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ سری لنکا کے ہائی کمشنر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور حکومت پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائی کمشنر سری لنکا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔